جب تک کجریوال ہیں، دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی نہیں سوچ سکتے:ہرش وردھن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2019, 1:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سے تقریباََ228000 ووٹوں سے جیت کر دوبارہ ایم پی بنے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بات کی۔دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جب تک اروند کجریوال وزیر اعلی ہیں، اس وقت تک اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ہرش وردھن نے کہا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔وزیر اعلی کے عہدے پر ہونے کے باوجود بھی جو شخص خود کو شرپسند بتانے میں فخر محسوس کرتا ہو، اس دور میں اگر دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا گیا، تو دہلی کے حالات انتہائی خراب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو دہلی کی تمام 7 سیٹوں پر ملی فتح اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ دہلی کی عوام نے ایک بار پھر بی جے پی پر اعتماد کیا ہے۔عام آدمی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ جو حال لوک سبھا انتخابات میں ہوا ہے، اگلے سال یہی حال اسمبلی میں بھی ہوگا۔70 میں سے کسی اسمبلی میں بھی عام آدمی پارٹی کو برتری نہیں ملی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے ترقی کو ترجیح دی،کیا اسمبلی انتخابات میں وہ وزیر اعلی کے عہدے کے دعویدار ہوں گے؟ اس سوال پر ہرش وردھن نے کہا کہ 25 سال سے 7 بار الیکشن لڑنے اور جیتنے کے بعد ان کو کیا ذمہ داری دی جائے گی، یہ ہر بار پارٹی نے ہی طے کیا ہے،آگے بھی جو ذمہ داری ملے گی، اس پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔ہرش وردھن نے کہا کہ خود عوام مودی جی کو اپنا لیڈر مانتے ہوئے انتخابات جتانا چاہتی تھی۔مودی جی میں اعتماد اٹوٹ تھا اور اسی کا نتیجہ دیکھنے کو بھی ملا ہے۔اس بار کے انتخابات میں سب سے خاص بات یہی تھی،میں بھی دہلی کی ترقی کے لئے مسلسل کام کرتا رہوں گا۔انہوں نے انتخابی مہم کے لئے 12-12 گھنٹے پیدل مارچ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کئی کئی ماہ تک آرام کرنے کا وقت نہیں ملتا۔بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ میں اب بھی عوام کے لئے کام کر رہا ہوں۔الیکشن جیتنے کے بعد بھی میرے پاس خاندان کے لئے وقت نہیں ہے، ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...