ہمارا خواب ہے ہر بچے کو معیاری تعلیم کی فراہمی: منیش سسودیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2020, 12:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وویکانند کالج کے 50 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کیا۔ منیش سسودیا نے مشرقی دہلی کے کالج کو 50 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مشرقی دہلی کے اس خطہ میں 50 سال پہلے خواتین کا کالج شروع کرنا اور اتنے لمبے عرصے تک کامیابی سے چلنا ایک بہت ہی جرات مندانہ تجربہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ ہماری عام آدمی پارٹی کی حکومت کا خواب ہے کہ وہ سب کو معیاری تعلیم فراہم کرے۔ یہ صرف ہماری نسل تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی ضروری ہے۔ سسودیا نے مزید کہا کہ بطور وزیر تعلیم دوسری مدت میں، میرا بنیادی ایجنڈا اعلی تعلیم ، فنی اور مہارت کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ نے پچاس سال کے یادگار سفر پر وویکانند کالج کے تمام فیکلٹی ممبران، عملہ،طلباء اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ منیش سسودیا نے کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ کی بنیاد پرنسپل ڈاکٹر حنا نندراجوگ کی قابل قیادت میں عالمی سطح کے ادارے کی حیثیت سے رکھی گئی ہے۔ جب مستقبل میں اس کالج کی 100ویں سالگرہ منائی جائے گی تو، اس کے بعد کے 50 سالوں کو موجودہ ٹیم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اتنے ہی اہم سالوں کی طرح یاد کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران پرنسپل ڈاکٹر حنا نندراجوگ نے کالج کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ضرورت مند طالبات اور کھیلوں کے کھلاڑیوں کے لئے فیس میں چھوٹ، اسکالرشپ وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس دوران طلباء اور اساتذہ نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کالج 1970 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ یمنا پار ایریا میں خواتین کی تعلیم کے لئے ایک سر فہرست کالج ہے۔ اس وقت، بی اے (آنرز) اور بی ایس سی (آنرز) سمیت مختلف کورسز میں 2265 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔