کورونا بحران: دہلی حکومت نے کی ریلوے سے اپیل، 5 ہزار کووڈ کوچ مہیا کرائے
نئی دہلی، 19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی حکومت نے کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھنے کے پیش نظر ریلوے سے میڈیکل کے پورے انتظام سمیت پانچ ہزار بستروں کی صلاحیت والے کووڈ کوچوں کی ایمرجنسی کی حالت میں انتظام کرنے کی آج اپیل کی ہے۔
دہلی کے چیف سکریٹری وجے کمار دیو نے ریلوے بورڈ کے صدر سنیت شرما کو آج ایک خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ پچھلے سال کورونا کے قہر کے دوران ریلوے نے جس طرح سے کووڈ کوچ مہیا کرائے تھے، اسی طرح سے آنند وہار اور شکور بستی ریلوے اسٹیشنوں پر جتنی جلدی ممکن ہو، اتنی جلدی اور زیادہ سے زیادہ ممکن حد میں طبی اہلکار اور ضروری میڈیکل سپورٹ کے ساتھ کووڈ کوچ مہیا کرائیں۔
وجے کمار دیو نے یہ بھی کہا کہ دہلی کو پانچ ہزار کووڈ بستروں کی ضرورت ہے۔ اگر ریلوے یہ صلاحیت مہیا کرا سکے تو دہلی حکومت اس کا احسان مانے گی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے بورڈ کے صدر نے اس خط کو ریلوے بورڈ میں چیف ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر (ہیلتھ) اور شمالی ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر کو فوراً کارروائی کے لئے ہدایت دی ہے اور شمالی ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس بارے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔