روہنی ضلع کورٹ میں گینگ وار، اندھا دھند فائرنگ میں گینگسٹر گوگی ہلاک، 2 شوٹر کی بھی موت

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2021, 11:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے روہنی کورٹ میں جمعہ کو اس وقت گینگ وار دیکھنے کو ملا جب ایک کیس کی سماعت چل رہی تھی۔ خبروں کے مطابق مشہور بدمعاش جتیندر مان گوگی (گینگسٹر) کو اس کے مخالف گروپ کے بدمعاشوں نے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ گینگ وار میں تین لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوکین میں دو حملہ آور بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ دراصل موقع پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو شوٹر کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ٹلّو گینگ نے جتیندر گوگی کا قتل کیا ہے۔ علاوہ ازیں بدمعاش راہل اور ایک دیگر بدمعاش کو اسپیشل سیل نے مار گرایا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ راہل کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راہل اور مورش نام کے بدمعاش کی اسپیشل سیل کی فائرنگ میں موت ہوئی ہے۔ صبح پولیس کو خبر ملی تھی کہ گوگی کی پیشی کے دوران وکیل کی ڈریس میں شوٹر حملہ کر سکتے ہیں۔ سنٹرل، ناردرن سیل کی ٹیم نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی جس میں دو بدمعاشوں کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کورٹ نمبر 206 کے باہر روہنی کورٹ میں فائرنگ ہوئی ہے۔ بدمعاشوں نے گوگی (گینگسٹر) کو نشانہ بنایا جس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے کراس فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو حملہ آوروں کی بھی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ جرائم پیشے وکیل کے لباس میں پہنچے تھے۔ واقعہ میں ایک خاتون وکیل زخمی بھی ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 35 سے 40 راؤنڈ فائرنگ ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...