دہلی بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی پر بہو نے لگایا عصمت دری اور تشددکا الزام، مقدمہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2019, 11:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 10 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں بی جے پی کے سابق ممبر اسمبلی منوج شوقین پر ان کی بہو نے ریپ کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی سے 2 بار ممبر اسمبلی رہے منوج شوقین کے خلاف ان کی بہو نے پچھم وہار تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔الزام ہے کہ سابق ممبر اسمبلی نے 31 دسمبر 2018 اور یکم جنوری 2019 کے درمیان کی رات بندوق کی نوک پر اپنی بہو کے ساتھ ریپ کے واقعہ کو انجام دیا۔سابق ممبر اسمبلی منوج شوقین منڈکا اور نانگلوئی جاٹ سے ایم ایل اے رہے ہیں۔ایف آئی آر میں متاثرہ نے کہا ہے کہ 31 دسمبر 2018 کو ان کے خاندان کی ایک ہوٹل میں پارٹی تھی،پارٹی کے بعد وہ اپنے شوہر کے گھر گئی تو تقریبا آدھی رات کو ان کے سسر نے ریوالور کی نوک پر اس کے ساتھ بدفعلی کو انجام دیا۔متاثرہ نے ایف آئی آر میں دہلی پولیس سے انصاف کی فریاد کی ہے۔متاثرہ کی یہ ایف آئی آر دہلی پولیس نے 8 اگست 2019 کو درج کی ہے۔متاثرہ نے ایف آئی آر میں دہلی پولیس سے انصاف کی فریاد کی ہے۔متاثرہ نے کہا ہے کہ اس واقعہ سے پہلے بھی وہ اپنے سسرال والوں کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروا چکی ہے۔متاثرہ نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد کیس کی سماعت کے دوران پروٹیکشن آفیسر نے ان سے کہا کہ آپ کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے اسے تفصیل سے بتائیں۔متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ہی وہ اپنی آپ بیتی پولیس کے سامنے کہنے کی ہمت جٹا پا رہی ہے۔متاثرہ کا کہنا ہے کہ اس کا سسر اسے دھمکی دیتا تھا کہ وہ بی جے پی کا بہت بڑا لیڈر ہے اور اس کے کئی ممبران پارلیمنٹ سے تعلقات ہیں اور اس کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں پائے گا۔ایف آئی آر کے مطابق اسی سال سات جولائی کو کرائم اگینسٹ ویمن(سی ای ڈبلیو)سیل میں میرے ماں اور باپ کو ہراساں کیا، اس سلسلے میں ساکیت پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ درج ہے۔بدھ کو جب میں گھریلو تشدد کیس کے سلسلے میں ساکیت کورٹ پہنچی اور میرا بیان لکھنے کے لئے پروٹیکشن افسر سے ملا، تو متعلقہ پروٹیکشن افسر نے مجھے میری اور میرے خاندان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی، اس کے بعد میں نے اپنے واقعہ کے بارے میں افسر اور اپنے اہل خانہ کو بتایا۔پولیس کے مطابق، شوقین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر (بیرونی) سی جو پی کرولا نے کہاکہ ہم نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...