دہلی: مچھر مارنے والی کوائل کے سبب آگ لگنے سے حادثہ، ایک کنبہ کے 4 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 26th October 2021, 5:15 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی راجدھانی دہلی کے اولڈ سیماپوری علاقہ میں منگل کی صبح پیش آنے والے ایک دلخراش حادثہ میں کئی افراد کی جان چلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک مکان میں آگ لگنے کی وجہ سے کنبہ کے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کو علی الصبح 4 بج کر 7 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے بعد تقریباً 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا گیا۔ بعد ازاں، فائر بریگیڈ کے اہلکار جب مکان کی تیسری منشل پر پہنچے تو ایک کمرے میں کنبہ کے چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔

دہلی پولیس کے مطابق مکان کی تیسری منزل میں ایک چھوٹے سے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے افراد کے نام 58 سالہ ہوری لال، ان کی 55 سال کی اہلیہ رینا، 24 سال کا بیٹا آشو اور 18 سال کی بیٹی روہنی ہیں۔ ہوری لال شاستری بھون میں درجہ چہارم کے ملازم تھے اور نہیں مارچ 2022 میں ملازمت سے سبکدوش ہونا تھا۔ ان کی بیوی ایم سی ٹی میں سویپر تھیں، آشو بیروزگار تھا جبکہ روہنی سیماپوری میں ایک سرکاری اسکول سے 12ویں کر رہی تھی۔

پولیس نے تعزرات ہند کی دفعہ 436، 304اے کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔ فائر بریگیڈ کے مبابق تمام افراد کی موت دم گھنٹے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر محسوس ہوتا ہے ماسکیٹو کوائل (مچھر مانرے والی کوائل) سے آگ لگی اور کمرے میں دھواں بھر گیا تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔ مارے گئے لوگوں کی پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے بھیجا گیا ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ رات کے وقت سبھی لوگ سو رہے تھے اس وجہ سے آگ کا کسی کو معلوم نہیں ہو سکا اور آگ نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی۔ آتشزدگی میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہونے پر موقع پر لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ مقامی لوگ بھی اس پر کچھ نہیں کہہ پا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھیما کوریگاؤں معاملے کی ملزم سدھا بھاردواج کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی این آئی اے

چھتیس گڑھ کی معروف سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج کو ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں ’اومیکرون‘ کا خطرہ! 12 مشتبہ مریض ’ایل این جے پی‘ اسپتال میں داخل

 دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کرناٹک کے بعد دہلی میں بھی اومیکرون داخل ہو چکا ہے تاہم مشتبہ افراد کی رپورٹ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

بھٹکل میں’ نمَّا ناڈا اوکوٹا‘ کا تعارفی پروگرام : ملت کی سماجی وفلاحی خدمت ادارے کا اہم مقصد

ملت کے نوجوانوں کی روزگار حاصل کرنے  اور سرکاری سہولیات سےاستفادہ کرنےمیں رہنمائی اور عملی کام کرنےکا مقصد لےکر مینگلورو میں ایک سال پہلے بنیاد ڈالے گئے ’’نمَّا ناڈا وکوٹا‘‘ نامی ادارے کا تعارفی پروگرام بھٹکل کے گرین پیراڈائز میں 2نومبر 2021بروز جمعرات کی شام منعقد ہوا۔

ہندوستان میں کورونا کے 9,765 نئے کیسز، 477 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 9,765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ملک میں کووڈ متاثرین کی کل تعداد اب تک بڑھ کر 3 کروڑ 46 لاکھ 06 ہزار 541 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ کی وجہ سے کل 477 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کووڈ سے اب تک کل 4 لاکھ 69 ہزار 724 ...