وزیر اعلیٰ کیجریوال کو حراست میں لے کر آبکاری گھوٹالے میں ان کے کردار کی جانچ کی جائے: چودھری انل کمار

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2023, 11:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف آج انتہائی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انھیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’شراب گھوٹالہ میں ای ڈی کے ذریعہ داخل چارج شیٹ میں کیجریوال کا نام ثبوتوں کے ساتھ آنے پر کیجریوال کو گرفتار کر کے جانچ کی جائے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کیجریوال کو بھی منیش سسودیا کی طرح ملزمین کی لسٹ سے باہر کر دیا جائے۔ کیونکہ سی بی آئی نے سسودیا کو کلیدی ملزم بنایا تھا لیکن عدالت میں کیس درج ہونے پر ان کا نام ملزمین میں نہیں تھا۔‘‘

چودھری انل کمار نے کہا کہ ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کیجریوال پر شراب گھوٹالہ میں دیگر ملزمین کے ساتھ ملی بھگت کرنے کا الزام لگایا ہے، جبکہ اس گھوٹالے میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا و ان کے قریبی وجئے نایر بھی ملزم ہیں۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’کیجریوال اور ان کے تین وزرا کے خلاف بدعنوانی کے ثبوت دہلی کی عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور اپنے کو کٹر ایماندار کہنے والے اروند کیجریوال کا نام شراب گھوٹالے میں آنے کے بعد انھیں اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے فوراً وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کیجریوال کے خلاف ای ڈی کا دعویٰ سسودیا کے سکریٹری اور ڈینکس افسر سی اروند کے بیان پر مبنی ہے۔ جب پی ایم ایل اے کورٹ نے ای ڈی کے فرد جرم پر سبھی ملزمین کے خلاف الزام طے کرنے کی اجازت دے دی ہے تب تو اروند کیجریوال کو گرفتار کر کے جانچ ہونی چاہیے۔‘‘

چودھری انل کمار نے اپنے بیان میں جن لوک پال کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر عآپ کی دہلی حکومت جن لوک پال تشکیل دینے میں حساسیت اور ایمانداری سے کارروائی کرتی تو آج بدعنوانی کے معاملوں میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت ان کے وزرا اور نصف سے زیادہ اراکین اسمبلی و کونسلر جیل میں ہوتے۔ لیکن کیجریوال حکومت نے ایک سازش کے تحت جن لوک پال کی تشکیل نہیں کی کیونکہ کیجریوال خود عآپ کے بدعنوان لیڈروں کے محافظ اور ماسٹر مائنڈ کی شکل میں کام کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...