دہلی کے کیب ڈرائیور کی یوپی میں موب لنچنگ! ’قاتلوں نے جے شری رام کہنے اور شراب پینے کا دباؤ بنایا‘

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 10:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں مذہبی شدت پسند عناصر کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو گھیر گھیر کر مارنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حال ہی میں بریلی میں چوری کا الزام لگاکر باسط علی نامی نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارار گیا تھا اور اب دہلی سے وابستہ کیب ڈرائیور آفتاب عالم کو سواری بن کر یوپی میں قتل کرنے کی واردات انجام دی گئی ہے۔ مقتول ڈرائیور کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ قتل کرنے سے پہلے آفتاب پر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے اور شراب پینے کا دباؤ بنایا گیا تھا۔ اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوپی پولیس کی طرف سے کیس میں شدت پسندی کے زاویہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور کچھ حقائق کو رپورٹ میں درج نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول آفتاب عالم گزشتہ کئی سالوں سے دہلی این سی آر میں کیب چلاتے تھے اور وہ سواری کو بکنگ پر لے کر بلندشہر گئے تھے، جہاں سے لوٹتے وقت کچھ لوگ زبردستی ان کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور اتوار کی شب ان کا قتل کر دیا گیا۔ آفتاب دہلی کے ترلوک پوری کے رہائشی تھے اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی موب لنچنگ کی گئی ہے جبکہ پولیس اسے موب لنچنگ ماننے کو تیار نہیں ہے اور لوٹ پاٹ اور قتل تک ہی محدود کر دینا چاہتی ہے۔

آفتاب عالم کے بیٹے محمد صابر نے میڈیا کو اپنی روداد سناتے ہوئے کہا، ’’میرے والد اپنی ایک واقف سواری کو لے کر گڑگاؤں سے بلند شہر گئے تھے، جب وہ انہیں ڈراپ کر کے واپس آ رہے تھے تو آگے تک چھوڑنے کی بات کہتے ہوئے دو تین لوگ زبردستی گاڑی میں بیٹھ گئے۔ جب میرے والد کو شک ہوا تو انہوں نے فون چلا کر اپنی جیب میں ڈال لیا اور میں نے ان کی بات چیت کو فون پر رکارڈ کیا ہے۔‘‘

محمد صابر نے بتایا، وہ لوگ میرے والد سے کہہ رہے تھے کہ تو مسلمان ہے تو کیا ہوا، دارو (شراب) تو تجھے پینی پڑے گی۔ ہمارے یہاں بھی 10-15 مسلمان رہتے ہیں وہ بھی دارو پیتے ہیں۔ اس کے بعد ان پر جے شری رام کا نعرہ لگانے کا بھی دباؤ بنایا گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی موبائل فون بند ہو گیا۔

صابر کے مطابق اس کے بعد وہ میور وہار تھانہ پہنچے اور پولیس کو ساری بات بتائی۔ وہاں سے پتا چلا کہ چتاڑا نامی مقام پر فون بند ہوا تھا۔ اس کے بعد دادری اور سکندرآباد پولیس کو گاڑی کو تلاش کرنے کے لئے کہا گیا جوکہ بادل پور سے 4 کلومیٹر دور کھڑی ہوئی پائی گئی۔ صابر کا کہنا ہے کہ گاڑی تو مل گئی لیکن جب تک وہ وہاں تک پہنچے ان کے والد کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

صابر کا کہنا ہے کہ پولیس نے جو کارروائی کی ہے اس میں یہ نہیں لکھا کہ یہ موب لنچنگ کا کیس ہے۔ اس کے علاوہ ان کے فون نمبر اور ریکارڈنگ کا بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا ملے۔ صابر نے بادل پور تھانہ میں جو تحریر دی ہے اس میں لکھا ہے کہ اس کے والد کا پرس، 3500 روپے اور دو موبائل فون تاحال برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ آفتاب کی لاش کی جو ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں نظر آ رہا ہے کہ ان کے سر پر کسی بھاری چیز سے وار کیا گیا ہے اور ان کے سر سے خون بہہ کر ان کے بنیان کو بھگو چکا ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات جرائم پیشہ افراد نے انجام دی ہے اور مذہبی شدت پسندی کا اس سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اے ایس آئی راجیو کمار کہتے ہیں کہ واردت کے وقت ملزمان نے شراب پی ہوئی تھی اور اے ٹی ایم اور کیش بھی انہوں نے لوٹ لیا ہے، لہذا یہ مجرمانہ واردات ہے۔

راجیو کمار نے کہا، ’’اس علاقہ میں جب کوئی کیب ڈرائیور کسی سواری کو ڈراپ کرتا ہے تو جرائم پیشہ سواری بن کر گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں اور اس طرح کی واردات کو انجام دیتے ہیں، ایسے گروہ میں خواتین بھی شامل ہوتی ہیں۔ جس مقام پر یہ واردات انجام دی گئی ہے وہاں پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ پولیس مجرمون کی تلاش میں مصروف ہے اور جلد ہی انہیں دبوچ لیا جائے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...