کیجریوال حکومت کے پاس ملازمین کے لیے نہیں تنخواہ، مودی حکومت سے مانگی 5 ہزار کروڑ کی مدد

Source: S.O. News Service | Published on 31st May 2020, 9:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے درمیان کیجریوال حکومت کے سامنے اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کا ایک بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اس سلسلے میں 31 مئی کو ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انھوں نے بتایا کہ مرکز کی مودی حکومت سے انھوں نے 5 ہزار کروڑ کے مالی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ منیش سسودیا نے کہا کہ "حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں، لہذا ہم نے مرکزی حکومت سے فوری طور پر پانچ ہزار کروڑ روپے مدد کی اپیل کی ہے۔"

پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ دہلی حکومت کے پاس فنڈ کی کمی ہو گئی ہے اور ملازمین کو تنخواہ دینے تک کے پیسے نہیں ہیں۔ اس لیے مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد مالی تعاون کرے۔ سسودیا نے اس معاملے میں مرکزی وزیر خزانہ کو خط لکھ کر دہلی کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں تفصیل بتاتے ہوئے منیش سسودیا نے کہا کہ "دہلی حکومت کو صرف تنخواہ دینے اور دفتر کے خرچ کو اٹھانے کے لیے 3500 کروڑ روپے ماہانہ کی ضرورت ہے جب کہ گزشتہ دو مہینوں میں جی ایس ٹی سے 500-500 کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں۔ باقی ذرائع کو ملایا جائے تو دہلی حکومت کے پاس کل 1735 کروڑ روپے آئے ہیں۔"

نائب وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا اور پھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی حکومت کا ٹیکس کلیکشن تقریباً 85 فیصد نیچے چل رہا ہے، لہٰذا مدد کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرکز کی طرف سے باقی ریاستوں کو جاری راحت فنڈ سے بھی کوئی رقم دہلی کو نہیں ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...