دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کی بہو اور ابھیشیک بنرجی کو کیا طلب

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2021, 11:34 PM | ملکی خبریں |

کلکتہ،19؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ای ڈی کے ذریع دائرایک کیس کی بنیاد پر دہلی کی ایک عدالت نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی کو طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی اور روجیرا بنرجی کو کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں دہلی طلب کیا تھا۔ روجیرا بنرجی کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ای ڈی کی جانب سے دائر کیس میں طلب کیا ہے۔ اس سے قبل روجیرا نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے لئے اپیل کی ہے۔

ای ڈی نے روجیرہ کو سمن جاری کرکے دہلی میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو بھی طلب کیا گیا۔ ابھیشیک ای ڈی آفس میں پیش ہوئے اور ان سے 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی، لیکن روجیرا کورونا کا عذر پیش کرتے ہوئے پیش نہیں ہوئیں۔ انہوں نے ای ڈی سے کہا یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ دو بچوں کے ساتھ کورونا کی صورتحال میں دہلی کا سفر کریں۔ دریں اثنا ای ڈی نے ابھیشیک کو 21 ستمبر کو دہلی واپس طلب کیا ہے۔ اس کے بعد اس نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج کیا اور دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

اس دوران دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا سمن ان کے پاس پہنچ گیا۔ ای ڈی کی جانب سے دائر ایک کیس میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں 30 ستمبر کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ کوئلہ اسمگلنگ کیس میں روجیرہ نرولا بنرجی کو بار بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ وکلاء کے مطابق یہ مقدمہ روجیرہ ابھیشیک نے قانونی جنگ کے ایک حصے کے طور پر دائر کیا تھا۔ اب یہ دیکھنا یہ ہے کہ آیا روجیرا ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں گی یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔