پہلوان سشیل کمار کو جیل میں نہیں ملے گا خصوصی کھانا، عدالت

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2021, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان سشیل کمار کی جیل کے اندر خصوصی کھانا اور اضافی خوراک طلب کرنے کی درخواست خارج کردی۔

پہلوان سشیل کمار اپنے جونیئر پہلوان ساگر دھنکڑ کے قتل کے ایک معاملے میں ملزم ہے اور وہ جیل میں ہے۔

چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ستویر سنگھ لامبا نے سوشیل کمار کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ، "دہلی جیل ایکٹ ، 2018 کی دفعات کے تحت سشیل کمار کی تمام بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جارہا ہے اور انہیں کوئی استحقاق نہیں دیا جاسکتا ہے۔"

عدالت نے کہا ، "مبینہ خصوصی غذا اور غذائی سپلیمنٹس محض ملزمان کی خواہشات ہیں اور یہ کسی بھی طرح سے لازمی ضرورت نہیں ہیں۔"واضح رہےساگر دھنکڑ کے قتل کے بعد سشیل کئی روز تک چھپا رہا جس کے بعد پولیس نےاس کی گرفتاری پر انعام رکھا ۔ پولیس نے کئی روز بعد سشیل کمار کو دہلی کے ایک علاقہ سے اس وقت پکڑ لیا جب مبینہ طور پر وہ ایک اسکوٹی پر کسی سے ملنے جا رہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

 جموں و کشمیر کے راجوری میں گئو رکشکوں کے ذریعے 20 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل! محبوبہ مفتی نے متاثرہ کنبہ کے حق میں اٹھائی آواز

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک 20 سالہ نوجوان اعجاز ڈار کو کچھ نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنی بھینس لے کر جا رہے تھے۔ یہ واقعہ مراد نگر گاؤں کے نزیک پیر کے روز پیش آیا۔

وجے مالیا، نیرو مودی اور میہل چوکسی کے ضبط شدہ 9371 کروڑ روپے سرکاری بینکوں کو منتقل

سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02 کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17 کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔