چدمبرم۔ کارتی کو گرفتاری سے ملی چھوٹ کی مدت 23 اگست تک بڑھی
نئی دہلی، 9 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کی ایک عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے دائر ایئر سیل-میکسس معاملات میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو گرفتاری سے دی گئی عبوری چھوٹ کی مدت 23 اگست تک کے لئے جمعہ کو بڑھا دی۔خصوصی جج او پی سینی نے گرفتاری سے چھوٹ کی مدت بڑھاتے ہوئے کہا کہ عدالت دلیلوں کے لئے دستیاب نہیں ہے، چھوٹ کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونے والی تھی۔اس سے پہلے کی تاریخ پر ہوئی سماعت کے دوران پی چدمبرم اور کارتی نے عدالت سے کہا تھا کہ انہیں پیشگی ضمانت دینے سے انکار کرنے کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔دونوں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں نے ان دلیلوں کی مخالفت کی تھی۔یہ معاملے ایئر سیل-میکسس سودے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ کی منظوری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے منسلک ہے۔