منی لانڈرنگ معاملہ: اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے ملی راحت، سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2022, 5:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سکیش چندشیکھر سے وابستہ کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو راحت ملی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت نے ان کے خلاف الزامات عائد کرنے کے لئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ تاریخ پر عدالت تمام ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام ملزمان کے وکلا کے دلائل سنے گی۔

خیال رہے کہ 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں ٹھگ سکیش چندر شیکھر کا نام آنے کے بعد جیکلین فرنانڈیز کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ جب سے ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں اداکارہ کو ملزم بنایا ہے، تب سے ان کے سر پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے۔

اس سے قبل اسپیشل جج شیلندر ملک نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ جج نے ای ڈی کی طرف سے پیش کردہ دلائل سننے کے بعد 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی تھی۔ فرنانڈیز کی ضمانت اس شرط پر منظور کی تھی کہ ملزم عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائے گی۔ عدالت نے اداکارہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے طلب کئے جانے پر بھی تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی۔

غورطلب ہے کہ ای ڈی نے حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز کو ملزم کے طور پر نامزد کرتے ہوئے اپنی دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ فرنانڈیز اور بالی ووڈ کی ایک اور شخصیت نورا فتحی نے کیس میں بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں۔ ای ڈی نے فرنانڈیز کے اثاثے اور 7.2 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کو ضبط کر لیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ کو ملنے والے ان تحائف اور جائیدادوں کو 'جرائم کی آمدنی' قرار دیا ہے۔

ای ڈی نے فروری میں چندر شیکھر کی مبینہ ساتھی پنکی ایرانی کے خلاف اپنی پہلی ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی، جس نے انہیں بالی ووڈ اداکاروں سے متعارف کرایا تھا۔ چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ چندر شیکھر کی طرف سے ادائیگی کے بعد پنکی اپنی رہائش گاہ پر جیکلین کے لیے مہنگے تحائف پہنچا دیتی تھی۔

گزشتہ دسمبر میں تحقیقاتی ایجنسی نے ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں کیس میں پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چندر شیکھر نے مختلف ماڈلز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ کچھ لوگوں نے اس سے تحائف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔