دہلی جیل میں بند بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپا کوعدالت نے رہا کرنے کا دیا حکم؛ پیر کو جیل سے آئیں گے باہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st March 2023, 11:38 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 31 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کے عبدالواحد سدی باپاجن کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کا ممبرہونے اور ملک میں 2007 کے بعد سے رونما ہونے والے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزامات کے تحت گرفتارکیا گیا تھا، آج جمعہ کو پٹیالہ ہاوس کورٹ نے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالواحد کے وکیل ایم ایس خان نے بتایا کہ عبدالواحد پیر کو جیل سے باہر آئیں گے۔ ایم ایس خان نے بتایا کہ عدالت نے چارج فریم پر بحث کے بعد ملزم عبدالواحید سدی باپا کے ساتھ ساتھ دو دیگر ملزمین اریز خان اور منظر امام کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ہے۔

Delhi court acquitts Bhatkal youth after seven years

ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی نے تین لوگوں کی رہائی کے احکامات جاری ہونے پر پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ سال قبل ملزمین کو جن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا آج اسے عدالت نے قبول کرنے سے ہی انکار کردیا اور مقدمہ سے ڈسچارج کردیا یعنی عدالت نے یہ فیصلہ صادر کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ چلایا ہی نہیں جاسکتا۔

عبدالواحد سدی باپا کو 20/ مئی 2016 کو قومی تفتیشی ایجنسی NIA نے نئی دہلی اندرا گاندھی انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے گرفتار کرنے کی بات کہی تھی این آئی اے نے عبدالواحید پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انڈین مجاہدین تنظیم کے چیف یاسین بھٹکل کا قریبی رشتہ دار ہے اور وہ دبئی میں رہتے ہوئے انڈین مجاہدین نامی تنظیم سے جڑنے کے لئے لوگوں کو آمادہ کرتا تھا۔ عبدالواحد پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ دبئی میں فنڈ جمع کیا کرتا تھا جس کا استعمال ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے کیا جاتا تھا۔

عبدالواحد سدی باپا کی رہائی کے تعلق سے بھٹکل میں ان کے گھروالوں سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...