دہلی میں آج رات 10 بجے سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2021, 3:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) امید کے عین مطابق دہلی میں ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، جو آج رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور 26 اپریل یعنی اگلی پیر کی صبح 5 بجے تک لاگو رہے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے تفصیلی ملاقات کرنے کے بعد اس لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

اروند کیجریوال نے اعتراف کیا کہ دہلی کے طبی انفراسٹرکچر پر مزید طبی دباؤ سہنے کی طاقت نہیں رہی ہے اس لئے اس دباؤ کو روکنے کے لئے اور وبا کی رفتار کو کم کرنے کے لئے اس چھوٹے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں 25 ہزار سے زیادہ کیسز آنے کے باوجود دہلی کا طبی نظام ابھی ٹھیک ہے اور لوگوں کی ویسی حالت نہیں ہے جیسی دوسری ریاستوں میں ہے۔

اروند کیجریوال نے اپنے خطاب میں ویسے تو عاپ کی یعنی عوام کی حکومت کے طور پر خطاب کیا، لیکن انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’میں ہوں نہ، مجھ پر بھروسہ کیجیے‘۔ واضح رہے دہلی حکومت نے وبا کی چین کو توڑنے کے لئے اور اس کی رفتار کو کم کرنے کے لئے پہلے رات کا کرفیو اور پھر ویک اینڈ کرفیو لگایا تھا، لیکن جس تیزی سے وبا پھیل رہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس لاک ڈاؤن میں پبلک ٹرانسپورٹ چلتے رہیں گے اور لوگوں کی نقل و حمل جاری رہی گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دہلی کا وہ مزدور طبقہ جس کا خرچہ ہی اپنی روز کی کمائی سے چلتا ہے، وہ دہلی میں ہی رہے گا یا وہ گزشتہ سال کی طرح ہجرت کرے گا۔ اروند کیجریوال نے مہاجر مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کچھ دنوں کی تکلیف برداشت کر لیں، کیونکہ یہ ایک چھوٹا لاک ڈاؤن ہے۔ انہوں نے مزدوروں سے کہا کہ ان کے آنے جانے میں پیسہ اور توانائی دونوں خرچ ہو جائیں گی اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ لوگ یہیں رہیں۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مہاجر مزدوروں سے دہلی نہ چھوڑنے کی اپیل ضرور کی ہے، لیکن ان کے لئے کسی معاشی پیکج کا اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ مزدور جہاں بیماری کے خوف سے شہروں کو چھوڑتے ہیں وہیں ان کے پاس یہاں گزارا کرنے کے لئے پیسہ اور روزی نہیں رہتی، اس لئے وہ کم پیسہ میں گزارا کرنے کی غرض سے اپنے گاؤں واپس چلے جاتے ہیں۔ آنے والے دن ویسے تو سب کے لئے بہت تکلیف دہ ہونے والے ہیں، لیکن غریب مزدوروں کے لئے یہ بہت ہی تکلیف دہ ہونے والے ہیں۔

ایک ہفتہ کےاس چھوٹے لاک ڈاؤن کےلئےوہی ضابطہ رہنےوالے ہیں جو ویک اینڈ لاک ڈاؤن کےلئےتھے یعنی شادیوں کی اجازت ہوگی لیکن اس میں شرکاء کی تعداد صرف 50 ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ اپنی نصف صلاحیت کے ساتھ چلتا رہےگا اور ضڑوری اشیا ء کی لانےلےجانے کی اجازت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...