محکمہ موسمیات نے دہلی کے لیے ’ریڈ کوڈ‘کی وارننگ جاری کی
نئی دہلی،یکم جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں تپش کی پوزیشن جوں کے توں بنی ہوئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو قومی دارالحکومت کے لئے ’ریڈ کلر‘ کا انتباہ جاری کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شام میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشن گوئی ظاہر کی ہے۔محکمہ موسمیات کے چار ’کلر کوڈ‘ ہیں۔ سبز، زرد، سنہرا اور سرخ۔سبز رنگ نارمل حالت جبکہ سرخ رنگ موسم کے انتہا کی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت کے لئے ’ریڈ کوڈ‘ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جمعرات کو محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی تھی، جو پانچ سال میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔صفدر جنگ ویدشالا نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جو اس سیشن میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔کم از کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ بنا رہا۔قومی دارالحکومت کے زیادہ تر علاقوں میں مسلسل دو دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے پر لو کی صورتحال کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ مسلسل دو دن مرکری 47 ڈگری پہنچنے پر شدید لو کی صورتحال کا اعلان کیا جاتا ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات افسرا کلدیپ شریواستو نے کہا کہ قومی دارالحکومت جیسے چھوٹے علاقوں میں ایک دن بھی 45 ° C درجہ حرارت رہنے پر تپش کی صورتحال کا اعلان کیا جاتا ہے۔