دہلی: بی جے پی لیڈر کرن سنگھ کا ٹکٹ کٹنے سے ناراض کئی پارٹی کارکنان نے کیا ہنگامہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th January 2020, 8:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عآپ اور بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے جب کہ کانگریس بھی بہت جلد اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے والی ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے کئی کارکنان ٹکٹ تقسیم کو لے کر ناراض نظر آ رہے ہیں اور پارٹی صدر جے پی نڈا کے گھر کے باہر جمع ہو کر ہفتہ (18 جنوری) کے روز انھوں نے خوب ہنگامہ بھی کیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈر کرن سنگھ تنور کو اس مرتبہ بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا اور اسی بات سے بی جے پی کے سینکڑوں کارکنان ناراض ہو گئے۔ یہ سبھی ہفتہ کی صبح بی جے پی صدر کی رہائش گاہ پر پہنچے اور گھر کے باہر ہی ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ ہاتھ میں بی جے پی کا جھنڈا لیے وہ کرن سنگھ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ دراصل کرن سنگھ تنور اور ان کے حامی یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ انھیں چھترپور اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ ملے گا، لیکن بی جے پی نے یہاں سے برہم سنگھ تنور کو ٹکٹ دے دیا۔

واضح رہے کہ دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے بی جے پی نے جمعہ (17 جنوری) کو اپنے امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں 57 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا۔ دہلی بی جے پی ریاستی صدر منوج تیواری نے ایک پریس کانفرنس کر کے یہ فہرست جاری کی۔ جن سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان باقی رہ گیا ہے، اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ دہلی میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 70 ہے اور پچھلی بار بی جے پی کو محض 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔