یتیمی  اورغربت کا مارا بچہ،سہارا بنا کتے کے بچے کا؛ ایک ہی بلانکیٹ کے اندر کتے کے ساتھ دبکا دیکھ کر صحافی نے لی فوٹو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2023, 9:46 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل:18؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) بھارت میں غربت کی وجہ سے  بے شمار بچوں کا بچپن  ہوتا ہی نہیں ہے۔ بچے تھوڑا بڑے ہوتے ہی انہیں گھر کے کام کاج  میں تعاون کے لئے لگا لیاجاتاہے، چھوٹی سی عمر میں ہی اپنے بعد پیدا ہونےو الے بچوں کے پرورش کرتے کرتے اپنا بچپن کھوجانےکی کتنی ہی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ چند بچوں کو اسکول بھیجے بغیر اپنے بھائی بہن کی نگرانی کئے جانے والے بچوں کو بھی ہم دیکھتے رہے ہیں۔ اپنے ماں باپ مزدوری سے لوٹنے تک اپنے بھائی بہن کی نگرانی ، اپنے والدین کے ساتھ مزدوری کرنے والے بچوں کا بچپن کہاں ہوتاہے۔

مگر یہاں  ہم کسی بچے کے بچپن کی کہانی نہیں سنارہے ہیں بلکہ  اُترپردیش کے مظفر نگر کے انکت نامی  اس یتیم بچے کے تعلق سے خبر دینا چاہتے ہیں کہ اس گیارہ ، بارہ سالہ لڑکے کو پتہ ہی نہیں ہے کہ اس کی ماں کون ہے، کیوں اس کو چھوڑ کر چلی گئی ،البتہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا باپ جیل میں ہے۔ باقی اس کو اپنے گاؤں  اور رشتہ داروں کے تعلق سے کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔

انکت چائے کی دکان پر کام کرتاہے۔ مارکیٹ میں گھوم پھر کر غبارے بیچتاہے  اور رات ہوتی ہے تو فٹ پا تھ پر سوجاتاہے۔ اس کے ساتھ اس کی ماں نہیں بلکہ اس کی طرح ماں کو کھونےوالا کتے کا پِلّا ہے۔ سردی کے ان دنوں میں انکت کی چادر میں اس کتے کے بچے کے لئے بھی جگہ ہے۔ انکت اپنی کمائی میں سے کتے  کی غذا کے لئے  اور اس کی پرورش کے لئے بھی ایک حصہ رکھتاہے۔ کتے کا پِلّا اس کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاتا۔

انکت کےحالات، یتیمی کی مصیبتوں کو دیکھتے ہوئے کئی لوگوں نےسوشیل میڈیا پر اس کے متعلق تفصیلی رپورٹ  شائع کرتے ہوئے اس کے رشتہ داروں اور خاندان والوں سے شناسائی کی کوشش بھی کی ہے۔ لیکن ابھی تک کسی نےبھی اس لڑکے کو تلاش کرتےہوئے سامنے  نہیں آیا ہے۔ البتہ سوشیل میڈیا پر فوٹو اور مختصر حالات سامنے آنے کے بعد مظفر نگر کے  ایس ایس پی ابھیشک یادو نے پولس ٹیم کو اس کی تلاش میں لگایا اور کئی دنوں بعد لڑکے کا پتہ لگالیا۔

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق  مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشک یادو نے بتایا کہ انکت اب مظفر نگر پولس کی نگرانی میں ہے، ہم اس کے  رشتہ داروں  کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کی فوٹو متعدد پولس تھانوں میں روانہ کیا ہے، پڑوسی اضلاع کے تھانوں میں بھی تصویر کے ذریعے رشتہ داروں کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ویلفئیر ڈپارٹمنٹ کو بھی خبر کی ہے۔

جس  چائے کی دکان پر انکت کام کرتا ہے، اس چائے والے نے میڈیا والوں کو بتایا کہ انکت اس قدر خودّار ہے کہ وہ اپنے کتے کے لئے بھی فری میں دیا ہوا دودھ قبول نہیں کرتا۔ خود محنت کرتا ہے اور اپنی محنت کی کمائی سے ہی خود کا اور کتے کا پیٹ بھرتا ہے۔ 

پتہ چلا ہے کہ ایک فوٹو جرنلسٹ نے اس لڑکے کو فٹ پاتھ پر ایک ہی بلانکیٹ کے اندر کتے کے ساتھ سوتا ہوا پانے کے بعد اس کی فوٹو لی  تھی جو وائرل ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...