دہلی:نندنگری میں گینگ وار، آپسی رنجش میں دو بدمعاشوں کا گولی مار کر قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th June 2019, 11:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میں گینگ وار کا واقعہ سامنے آیا ہے۔نندنگری کے ہرش وہار میں دو مجرموں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔مقتول کا نام کھرویش اور کاچی بتایا جا رہا ہے،دونوں مجرم ہیں اور ساتھ میں رہتے تھے،دونوں کا علاقے میں دہشت تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق کھرویش اور کاچی پر کسی دوسرے گینگ کے بدمعاشوں نے آپسی رنجش کے سبب فائرنگ کی ہے۔کھرویش پر 2015 میں سونو چکنے کے قتل کا الزام ہے۔کھرویش ستے نام کے گینگسٹر کا ساتھی ہے۔اس سے پہلے جمعرات کی رات دہلی کے وکاس پوری علاقے میں ایک پراپرٹی ڈیلر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیاتھا۔مقتول امت کوچر اپنی بیوی کے ساتھ وکاس پوری میں رہتے تھے۔ان سے پہلے کئی سال تک اپنا بی پی او تھا اور اب امت پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتے تھے۔امت کوچر کی بیوی این سی آر میں ایک کال سینٹر میں کام کرتی ہیں۔جمعرات کی رات امت قریب 11 بجے اپنے 2 دوستوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔امت کوچر اور ان کے دوستوں نے آن لائن کھانا آرڈر کیا، جس کے تھوڑی دیر بعد گھر کی گھنٹی بجی۔امت کوچر نے سوچا کہ ڈلیوری بوائے کھانا لے کر آیا ہے اور انہوں نے اپنے گھر کا دروازہ کھول دیا، تبھی کچھ بدمعاشوں نے امت کو پکڑ لیا اور گھسیٹ کر گھر سے باہر لے آئے،اس کے بعد باہر کھڑی گاڑی میں بٹھایا اور گولی مار کر قتل کر دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...