جمعیۃ علما ہند کے وفد کی وزیر داخلہ ملاقات، کئی اُمور پر تبادلہ خیال، امت شاہ نے کہا مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مولانا محمود مدنی نے کہا؛ اختلاف کے باوجود جمعیۃ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2019, 2:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) ہندوستانی مسلمانوں کی سرکردہ تنظیم جمعیۃ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ حکومت کی کچھ پالیسیوں سے اختلاف کے باوجود ان کے لئے قومی مفادات سب سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ نے ملک کے اتحاد کو مضبوط بنانے میں آگے بڑھ کر کام کیا ہے۔

جمعیۃ علمائے ہند کے ساتھ کئی مسلم تنظیموں نے ہفتہ کو یہاں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ملک اور خاص طور پر مسلم کمیونٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعیۃ کی جانب سے جاری بیان میں محمود مدنی نے کہا کہ کچھ معاملات پر حکومت کے ساتھ اختلاف ہو سکتا ہے لیکن قومی مفاد کے ایشوز پر جمعیۃ ہمیشہ حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ مسلم تنظیموں نے ملک بھر میں این آر سی اور غیر قانونی سرگرمی روک تھام ترمیم قانون (يواےپي اے) جیسے دیگر ایشوز پر اپنے خدشات کا معاملہ وزیر داخلہ کے سامنے اٹھایا۔

محمود مدنی کے مطابق امیت شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ مسلمانوں کو کسی بھی طرح سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا لیکن گھس پیٹھیوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹاناکشمیر کے لوگوں کے مفاد میں ہے۔ آرٹیکل 370 سے کشمیر کے لوگوں کا نقصان ہو رہا تھا۔ امت شاہ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وادی میں افواہ پھیلا کر امن و امان ختم کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے موبائل سروسز کو بند رکھا گیا ہے۔

بیان کے مطابق امت شاہ نے کہا کہ این آرسي کو لے کر مسلمانوں کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ گھس پیٹھئے ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں لہذاان کے خلاف کارروائی میں کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ يواےپي اے قانون کا کسی بھی طرح سے غلط استعمال نہیں کیا جائے گا۔ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا قاری محمد عثمان منصورپوري، جمعیت اہل حدیث ہند کے سربراہ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی سمیت دیگر تنظیموں کے سربراہ موجود تھے۔

قابل غور ہے کہ جمعیت علمائے ہند نے حال ہی میں ایک تجویز پاس کر کےکہا تھا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور تمام کشمیری ہمارے ہم وطن ہیں۔ کوئی بھی علیحدگی پسند تحریک نہ صرف ملک کے لئے بلکہ کشمیریوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ خیال رہے اس سے قبل جمعیت علمائے ہند کے دوسرے دھڑے کے صدر مولانا ارشد مدنی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے یہاں ملاقات کر کےملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...