کورونا ویکسین سے متعلق راہل گاندھی کا حکومت کو اہم مشورہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2020, 9:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں کورونا ویکسین تیارکرنے کی دوڑ کے درمیان حکومت کو یہ ویکسین آسانی سے دستیاب کرانے کی سمت میں ایک جامع حکمت عملی پر کام کر نا چاہئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صیحح ہے کہ ہندوستان یہ ویکسین تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوگا ، لیکن اس کے لئے ہمیں اتنا ہی محتاط رہنے اور حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہو گا۔ اس کام کے لئے دستیابی ، وسائل اور مناسب تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک واضح ، جامع اور یکساں طور پرسب کو ویکسین پہنچانے حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی حکومت کو اب اس سمت میں کام کرنا چاہئے‘‘ ۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک سمیت ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے ایک دن میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے۔ آج انفیکشن کے کل کیسز بڑھ کر 24 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہو گئے۔ جبکہ ایک دن میں تقریباً ایک ہزار اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

راہل گاندھی کورونا وائرس پر حکومت کے سخت نقاد رہے ہیں۔ وبا کی شروعات سے ہی انہوں نے حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنے کی تاکید کی۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے ہندوستان میں بڑھتے کورونا کے کیسز سے جڑے گراف کا اشتراک وزیر اعظم مودی پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کورونا کا گراف کم نہیں ہو رہا بلکہ یہ مزید بھیانک ہوتا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم کے مطابق یہ سنبھلی ہوئی صورت حال ہے تو پھر بگڑی ہوئی کسے کہیں گے؟‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...