بغداد میں مسلح حملہ آوروں کے مظاہرین پرخونیں حملے کے باوجود احتجاج جاری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 7:09 PM | عالمی خبریں |

بغداد /8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے خونریز حملے کے باوجود مظاہرین نے حکومت مخالف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور وہ جنوبی شہروں میں بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔بغداد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم حملہ آوروں نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا تھا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔انھوں نے مظاہرین سے ایک عمارت کو مختصر وقت کے لیے خالی بھی کرالیا تھا۔ان کی یہ کارروائی ہفتے کی صبح تک جاری رہی تھی۔سکیورٹی فورسز کے اہلکار ان مسلح حملہ آوروں کی اس کارروائی کے وقت نزدیک ہی موجود تھے، مگر انھوں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور ان نقاب پوشوں کو آزادانہ خون کی ہولی کھیلنے دی ہے۔حکومت مخالف مظاہرین پر یکم اکتوبر سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران میں یہ سب سے بڑا خونیں حملہ تھا۔ عراقی حکام کے مطابق اس حملے میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد پچاس ہوگئی ہے اور ایک سو تیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔طوائف الملوکی کا شکار اس ملک میں مظاہرین کی ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔یورپی یونین، فرانس اور برطانیہ نے ہفتے کے روز الگ الگ بیانات میں اس حملے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے پھینکتے اور براہ راست فائرنگ کرتے رہتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ سکیورٹی فورسز کے بجائے مسلح حملہ آوروں نے مظاہرین پر کھلم عام دھاوا بولا ہے اور ان کا عراقی سکیورٹی فورسز سے کوئی تعلق نہیں، تاہم کوئی گروپ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہوا۔حملہ آوروں نے بغداد کے خیلانی چوک اور دریائے دجلہ پر واقع السنک پل پر مظاہرین پر حملہ کیا تھا۔ان دونوں کے درمیان واقع علاقہ بغداد میں احتجاجی مظاہروں کا مرکز ہے۔حکومت مخالف مظاہرین نے ایران کی حمایت یافتہ عراقی ملیشیاؤں پر اس حملے کا الزام عاید کیا ہے۔ان ملیشیاؤں کے جنگجو گذشتہ ہفتوں کے دوران میں بغداد اور عراق کے جنوبی شہروں میں مظاہرین پر ایسے ہی حملے کرتے رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔