آئی پی ایل 2020: سن رائزرس حیدرآباد شان سے پہنچا پلے آف میں، ممبئی انڈینس کو دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 3rd November 2020, 11:45 PM | اسپورٹس |

شارجہ،3؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) شارجہ میں کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے 56 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کو ممبئی انڈینس کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں شان سے قدم رکھا۔ ممبئی انڈینس نے جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا جسے حیدرآباد نے آسانی سے 17.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر اور ساہا نے پہلی وکٹ کے لئے 103 گیندوں میں 151 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی اور ممبئی کے ہدف کو انہوں نے بونا ثابت کر دیا۔ حیدرآباد کے پاس یہ میچ جیتنے کے لئے 14 پوائنٹس ہیں اور انہوں نے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کولکتہ کو شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنالی ہے۔ حالانکہ کولکتہ کے بھی 14 پوائنٹس تھے۔

ممبئی نے مقررہ 20 اوورز میں اپنی آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔ ممبئی کے لئے کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں میں 41 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئٹن ڈیک نے 25، سوریا کمار یادو نے 36 اور ایشان کشن نے بھی 33 رنز کی شراکت کی۔ اسی کے ساتھ ہی حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے اپنے چار اوورز میں 34 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جیسن ہولڈر اور شہباز ندیم نے دو اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے کچھ ردو بدل کی تھی، حیدرآباد کی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی جگہ پریم گرگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ وہیں ممبئی نے ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ کو آرام دیتے ہوئے جیمز پیٹنسن اور دھول کلکرنی کو میدان میں اتارا تھا۔ جبکہ روہت شرما نے جینت یادو کی جگہ لی تھی، روہت شرما کو چوٹ کی وجہ سے آخری چند میچوں سے باہر کر دیا گیا تھا۔ انجری کے سبب وہ آسٹریلیا دورہ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں بھی منتخب نہیں ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...