پارلیمانی انتخابات کے اخراجات۔ اترکنڑا میں شکست کھانے والے اسنوٹیکرجیت درج کرنے والے اننت کمار ہیگڈے سے د و قدم آگے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th June 2019, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 29/جون (ایس او نیوز) حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ آرائی کرنے والے تمام امیدواروں کے لئے اپنے انتخابی اخرجات کی تفصیل الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کی آخری تاریخ 22 جون تھی۔ اطلاع  کے مطابق اترکنڑا ضلع سے مقابلے پر اترنے اور شکست سے دوچار ہونے والے کانگریس اور جنتادل ایس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر نے جیت درج کرنے والے امیدوار بی جے پی کے اننت کمار ہیگڈے سے زیاد ہ رقم خرچ کی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ آنند اسنوٹیکر نے 65,07,568روپے خرچ دکھایا ہے تو اننت کمار ہیگڈے نے اپنے خرچ کی تفصیل میں جملہ رقم 52,76,073 روپے بتائی ہے۔اسنوٹیکر نے جو خرچ دکھایا ہے وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقررہ حد سے تقریباً پانچ لاکھ روپے کم ہے۔آنند نے حساب کی تفصیل میں بتایا ہے کہ انہیں یہ رقم مختلف افراد سے عطیہ کی شکل میں ملی ہے اور پارٹی کی طرف سے کوئی فنڈ موصول نہیں ہوا ہے۔جبکہ اننت کمار ہیگڈے نے اپنے حسابات کی تفصیل میں پارٹی کی جانب سے 40لاکھ روپے ملنے کی بات کہی ہے۔

 اس الیکشن میں سب سے کم رقم خرچ کرنے والے امیدوار وں میں کمٹہ کے ناگراج شیٹھ کا نام شامل ہے جنہوں نے اپنا جملہ خرچ 37191 روپے دکھایا ہے۔ بھارت بھومی پارٹی کے امیدوار منجوناتھ سداشیو نے ابھی تک اپنے اخراجات کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائی ہے۔انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں ا س لئے ان کے اخراجات کا کوئی حساب رکھ نہیں پائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔