بھٹکل کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہتک ذات مقدمہ درج ہونے کا معاملہ : سرکاری ملازمین سنگھا کی کڑی مذمت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th October 2021, 10:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:27؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)18اکتوبر کو بھٹکل میونسپالٹی کے دکانوں کی نیلامی میں شریک ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور چیف آفیسر کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ، غیرقانونی طورپر ہتک ذات کا معاملہ درج کئےجانے پر کرناٹکا ملازمین سنگھا بھٹکل شاخ نے مذمت کی ہے۔

اس سلسلےمیں سنگھا کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی گورنر کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے سنگھا کے صدر موہن نائک نے کہاکہ پروٹوکول کے مطابق  نیلامی کی کارروائی میں شریک کسی افسر نے بھی کسی کی ہتک نہیں کی ہے، سبھی کو دستوری سطح پر یکساں تصور کرتےہوئے نیلامی کی کارروائی کی گئی ہے۔ نیلامی میں شریک دنیش پاؤسکر نامی شخص نے  پسماندہ ذات کے فرد کو ملنے والی  دکان کو جعلی ذات کی سرٹیفکٹ والے فرد کو نیلامی میں دکان حاصل کرنےکا موقع دئیے جانے پر سوال اٹھایا تھا ، جس کا میونسپالٹی چیف آفیسر نےجواب بھی دیا تھا۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے وضاحت کی تھی کہ حقیقی اور جعلی سرٹیفکٹ کے متعلق سکشم کمیشن کے افسران کے ذریعے جانچ کرائی جائے گی۔ اس کے باوجود افسران کے خلاف ہتک ذات کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایس سی /ایس ٹی قانون کا بہت غلط استعمال کیاجارہاہے۔ آگے اس طرح کے کسی مقدمے کو درج کرلینے سے پہلے پولس افسران کو چاہئے کہ وہ قانونی سطح  پر پوچھ تاچھ کرے۔

اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کے خلاف ہی جھوٹے مقدمات درج کرتےرہیں گے تو اس سے انتظامیہ متاثرہوگی اور عوامی اعتماد میں کمی ہوگی اور عوام خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہونگے۔ اس لئے سرکاری ملازمین کو شفاف اور انصاف والی خدمات انجام دینے کےلئے بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی، تحصیلدار ایس روی چندر نے میمورنڈم کو وصول کیا۔ بھٹکل چیف آفیسر رادھیکا، وینوگوپال شاستری ، ملازمین سنگھا کے ریاستی ممبر پرکاش شرالی ،نائب صدر شمس الدین ، سکریٹری گنیش ہیگڈے ، ممبران سنیل نائک، رجنی دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...