کامن ویلتھ گیمز: دیپک پونیا نے بھی جیتا طلائی تمغہ، پاکستانی پہلوان انعام کو دی شکست

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 11:33 AM | اسپورٹس |

برمنگھم،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان کے فری اسٹائل پہلوان نائب صوبیدار دیپک پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 86 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان کے محمد انعام کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2019 کے سلور میڈلسٹ دیپک پونیا نے انعام کو 3-0 سے شکست دی۔ دیپک میچ کے ابتدائی لمحات میں دہلی 2010 گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب دیپک سے 10 سال بڑے انعام ہندوستانی پہلوان کی چستی کا مقابلہ نہ کر سکے اور ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اس سے قبل ساکشی ملک (خواتین کے 62 کلوگرام) اور بجرنگ پونیا (مردوں کے 65 کلوگرام) نے طلائی تمغہ جیتا تھا جبکہ انشو (خواتین کے 57 کلوگرام) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کے کشتی میں 4 تمغے، جبکہ برمنگھم 2022 میں 26 تمغے ہو گئے ہیں۔ ہندوستان نے اب تک 9 طلائی، 8 نقرئی اور 9 کانسے جیتے ہیں۔ میڈل ٹیلی میں ہندوستان ان 26 تمغوں کے ساتھ اسکاٹ لینڈ اور جنوبی افریقہ سے آگے پانچویں مقام پر ہے۔

ہفتہ کے روز یعنی آج ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی اور اگر وہ جیت جاتی ہے تو ہندوستان کے لیے کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی افریقہ کو شکست دے کرآسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

ورلڈ کپ کرکٹ  کے دوسرے  سیمی  فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا  ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ...

افغانستان کے ہاتھوں ہارتے ہارتے بچا اسٹریلیا؛ میکسویل کی ڈبل سنچری نے رکھ لی اسٹریلیا کی لاج؛ سیمی فائنل میں داخل

پانچ بار کے عالمی چمپین اسٹریلیا کو آج افغانستان نے اُس وقت لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کردیا جب ٹوس جیت کر افغانستان نے  پہلے بازی کرتے ہوئے   مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  291 رنز اسکور کرڈالے۔بعد میں جب اسٹریلیا کے بلے باز میدان میں اُترے تو افغانی باولروں ...

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ ...