آئی سی سی ٹی 20رینکنگ:ناگپور میں کرشمائی کارکردگی کی بدولت دیپک چاہرنے لگائی لمبی چھلانگ پہنچے 42ویں مقام پر
دبئی،11/نومبر(آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں سات رن دے کر چھ وکٹ لینے والے نوجوان تیز گیند باز دیپک چاہرنے رینکنگ میں اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ٹی 20 I میں بہترین بولنگ کرنے والے چاہر اپنے اس شاندار کارکردگی کی بدولت 88 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر آئی سی سی ٹی 20 میں گیند بازوں کی رینکنگ میں 42 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ ٹی 20 انٹرنیشنل کی بولنگ رینکنگ میں میڈیم تیزگیند بازوں کا دبدبہ ہے۔چوٹی کے پانچ گیندباز اور ٹاپ نو میں سے آٹھ گیندبازاسپنر ہیں۔فہرست میں نیوزی لینڈ کے مچل سیٹنر، افغانستان کے راشد خان کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں دیپک چاہر اس چھوٹے فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی بولر بنے۔اس سے ہندوستان اس سیشن میں گھریلو سرزمین پر پہلی ٹی 20 سیریز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ہندوستان کے دیگر گیند بازوں میں کرنال پنڈیا چھ، یجویدر چہل نو اور واشنگٹن سندرنے 21 پائیدان کی چھلانگ لگائی ہے۔