دیپا ملک کو کھیل رتن اور رویندر جڈیجہ سمیت 19 کو ارجن ایوارڈ دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2019, 12:22 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،18؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) ریو پیرا اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح پیرا کھلاڑی دیپا ملک کو ملک کے اعلی ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا جائے گا جبکہ کرکٹر رویندر جڈیجہ سمیت 19 کھلاڑیوں کو باوقار ارجن انعام ملے گا۔

سلیکشن کمیٹی نے ہفتہ کو اپنی دو روزہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد راجیو گاندھی کھیل رتن، درون اچاریہ (باقاعدہ اور تاحیات )، ارجن ایوارڈ، دھیان چند ایوارڈ، قومی کھیل حوصلہ افزائی ایوارڈ اور مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے فاتحین کا اعلان کیا ۔دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح اور عالمی نمبر ایک پہلوان بجرنگ پنیا کو کھیل رتن ملنے کی خبر کل ہی آ چکی تھی جبکہ بجرنگ کے ساتھ کھیل رتن کے لئے دیپا ملک کا نام شامل کر دیا گیا ہے۔

اس طرح غیر اولمپک سال میں مسلسل دوسرے سال دو کھلاڑیوں کو کھیل رتن سے نوازا جائے گا۔گزشتہ سال ہندستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اور خاتون ویٹ لفٹر ميرابائي چانو کو مشترکہ کھیل رتن اعزاز دیا گیا تھا۔

دیپا ملک پیرالمپك میں تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک 58 قومی اور 23 بین الاقوامی تمغے جیتے ہیں۔ دیپا کو اس سے پہلے پدم شري اور ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ دیپا کے ساتھ کھیل رتن بننے جا رہے پہلوان بجرنگ پنیا دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کے طلائی فاتح اور عالمی چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ فاتح ہیں۔

سلیکشن پینل نے ارجن ایوارڈ کے لئے کرکٹروں رویندر جڈیجہ اور پونم یادو، کھلاڑی تجندر پال سنگھ تور، محمد انس اور سوپنا برمن، کبڈی کھلاڑی اجے ٹھاکر، موٹر ریسر گورو سنگھ گل، خواتین پہلوان پوجا ڈھاڈا، پولو کھلاڑی سمرن سنگھ شیر گل، گھڑ سوار فواد مرزا سمیت 19 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

ہندستانی بیڈمنٹن ا سٹار سائنا نہوال کے کوچ رہے ومل کمار کو درون اچاریہ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ دولت مشترکہ کھیلوں میں چار تمغے جیتنے والی منیكا بترا کے بچپن کے کوچ سندیپ گپتا کو بھی درون اچاریہ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔سابق ہندستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کے کوچ سنجے بھاردواج کو درون اچاریہ ایوارڈ کے تاحیات کلاس کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

درون اچاریہ ایوارڈ کے باقاعدہ اور تاحیات زمروں میں تین تین کوچز کو یہ اعزاز ملے گا۔نوجوان نشانےبازوں اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے گگن نارنگ اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کو قومی کھیل حوصلہ افزائی ایوارڈ دیا جائے گا۔ چنڈی گڑھ واقع پنجاب یونیورسٹی مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی میں اوورآل فاتح بنی ہے۔

ایوارڈ کے فاتحین کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

راجیو گاندھی کھیل رتن: بجرنگ پنیا (کشتی) اور دیپا ملک (پیرا ایتھلیٹکس)

درون اچاریہ ایوارڈ (باقاعدہ): ومل کمار (بیڈمنٹن)، سندیپ گپتا (ٹیبل ٹینس) اور مہیندر سنگھ ڈھلوں (ایتھلیٹکس)

درون اچاریہ ایوارڈ (تاحیات ): میرزبان پٹیل (ہاکی)، رام بير سنگھ کھوکھر (کبڈی) اور سنجے بھاردواج (کرکٹ)

ارجن ایوارڈ: تجندر پال سنگھ تور (ایتھلیٹکس)، محمد انس یحیی(ایتھلیٹکس)، ایس بھاسكرن (باڈی بلڈنگ )، سونیا لاتھر (باکسنگ)، رويندر جڈیجہ (کرکٹ)، پونم یادو (کرکٹ)، چگلنسانا سنگھ كگجم (ہاکی)، اجے ٹھاکر (کبڈی)، گورو سنگھ گل (موٹرا سپوٹرس)، پرمود بھگت (پیرا سپورٹس بیڈمنٹن)، انجم مدگل (نشانےبازی)، هرميت راجل دیسائی (ٹیبل ٹینس)، پوجا ڈھاڈا (کشتی)، فواد مرزا (گھڑسواري)، گرپريت سنگھ سندھو (فٹ بال)، سوپنا برمن (ایتھلیٹکس)، سندر سنگھ گوجر (پیرا سپورٹس ایتھلیٹکس)، بی سائی پرنيت (بیڈمنٹن) اور سمرن سنگھ شیر گل (پولو)

دھیان چند ایوارڈ: مینئول فریڈریکس (ہاکی)، اروپ بساك (ٹیبل ٹینس)، منوج کمار (کشتی)، نتن كيرتنے (ٹینس) اور سی لالریمساگا (تیر اندازی)

قومی کھیل فروغ ایوارڈ: گگن نارنگ اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن اور گو اسپورٹس اور رائیل سيما ڈیولپمنٹ ٹرسٹ

مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی: پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ (اوورآل فاتح)، گرونانك دیو یونیورسٹی امرتسر (پہلا رنراپ) اور پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ (دوم رنراپ)۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...