نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے لئے اقتصادی امدادفراہم کی جائے، بھدرا پراجکٹس کوقومی پراجکٹس قرار دیا جائے: ایڈی یورپا کی وزیر اعظم سے گزارش

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2021, 12:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی۔ ایس۔ ایڈی یورپا نے وزیر اعظم نر یندر مودی سے گزارش کی ہے کہ شمالی کر ناٹک علاقہ کی اہم بھدرا، کرشنا اپر پراجکٹس کو قومی پراجکٹ قرار دیں۔وزیر اعظم کی قیادت میں منعقد نیتی آیوگ کے مجلس عا ملہ اجلاس میں ور چیول حصہ لیتے ہو ئے ایڈی یو رپا نے مودی سے یہ گزارش کی اور ریاست کے دیگر امور پر بھی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتا یا کہ ندی موڑ اسکیموں کے لئے گرانٹ جاری کر نے اور نالوں کی تجدید کے لئے ریاست سے6,673 کروڑ کی تجویز روانہ کی گئی ہے انہیں منظور کر نے کی بھی وزیر اعلیٰ نے گزارش کی۔انہوں نے بتا یا کہ نجی پارٹنرشپ میں 3بندرگاہوں کی ترقی،محکمہ ریلوے کی مشترکہ پارٹنر شپ میں بنگلور سیٹا لائٹ ٹاؤن ریلوے کی ترقی کے لئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانونی رکاوٹوں اور ما حو لیاتی تحریک میں وجہ سے بنیادی سہو لتوں کی اسکیموں میں تاخیر ہو رہی ہے اسلئے عدالت میں زیر التوا مقدمات کو جلد حل کیا جا ئے۔

ایڈی یو رپا نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ نئی تعلیمی پا لیسی کے نفاذ کے لئے اقتصادی امداد فراہم کی جا ئے اور تمام سرکاری دفاتر کے لئے انٹر نیٹ کی سہو لت فراہم کرنے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کی سہو لت فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے لئے مرکز سے4,300کروڑ کی امداد جاری کی جا ئے۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ۔ 19کے ان مشکل حالات کے باوجود ریاست کی مالی صورتحال مستحکم ہے اور صنعتی ترقی کے لئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتہ مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتا یا کہ پسماندہ تعلقہ جات اور زونس کی ترقی کے لئے کارپوریٹ سماجی فنڈ سے امداد حاصل کر نے”آکا نکشا“ نامی پور ٹل شروع کیا گیا ہے اور سیوا سندھو اسکیم کے ساتھ عوام کو 750خدمات بغیر کاغذ کے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایڈی یو رپا نے بتا یا کہ پر دھان منتری آروگیہ اسکیم کے تحت 3,409 اسپتال رجسٹر کئے گئے ہیں جو ملک بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ آیو شمان بھارت اسکیم کے تحت2,753کروڑ کی لاگت سے 13لاکھ افراد کو علاج فراہم کیا گیا ہے اور ریاست میں 4,607طبی مراکز شروع کئے گئے ہیں اور آتما نر بھر اسکیم کے تحت ریاست کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس کے سرکاری اسپتالوں میں سو پر اسپیشا لٹی علاج کیا جا ئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...