مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا: اسدالدین اویسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 9:32 PM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد،19؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا۔ اویسی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے کراڈ پورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو بحران میں ڈال دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی حکومت میں بے روزگاری بڑھی ہے اور کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ اویسی نے ’ادھورے وعدوں‘ کے سلسلے میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی پر سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کےلئے جھوٹے اور متوجہ کرنے والے وعدے کر کے لوگوں کو بہکایا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور کسانوں کے مسئلوں سے نمٹنے کے بجائے بی جے پی پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور قومی سلامتی کے سلسلے میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ نہ دینے اور پارٹی کو سبق سکھانے کی اپیل کی۔

اویسی نے کہا، ’’اب چھوٹے کاروباریوں، کسانوں اور مزدوروں سمیت سماج کا ہرطبقہ ملک میں تبدیلی چاہتا ہے۔ اس الیکشن میں زیادہ تر لوگ بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں گے۔‘‘

اے آئی ایم آئی ایم صدر شہر میں اپنی پارٹی کے امیدوار امتیاز جلیل کے لئے انتخابی تشہیر کرنے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے دوسری پارٹی کے امیدواروں سبھاش جمبد اور چندرکانت کی بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اورنگ آباد کے ووٹرضلع کی ترقی کےلئے اے آئی ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگادھی (وی بی اے) کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہم مسلمانوں ،دلتوں اور پسماندہ طبقوں کی ترقی کےلئے پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں وی بی اے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘ دریں اثنا، اویسی نے بی جے پی پر بھوپال میں دگوجے سنگھ کے خلاف سال 2006 کے مالے گاؤں دھماکہ معاملے کی ملزم سادھوی پرگیہ کو کھڑا کر کے جارحانہ طریقے سے پولرائزیشن کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...