آر ٹی آئی قانون میں ترمیم کا فیصلہ ایک خراب قدم ہے: اروندکیجریوال 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آر ٹی آئی قانون میں ترمیم کرنے کی مرکز کی پہل کی مخالفت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس سے مرکزی اور ریاست کے انفارمیشن کمیشن کی آزادی ختم ہو جائے گی۔اپنی سیاسی اننگز شروع کرنے سے پہلے آر ٹی آئی قانون کے نفاذ کروانے کی سمت میں کام کرنے والے کیجریوال نے کہاہے کہ آر ٹی آئی قانون میں ترمیم کرنا ایک خراب قدم ہے۔یہ مرکزی اور ریاستوں کے انفارمیشن کمیشن کی آزادی کوختم کر دے گا جو آر ٹی آئی کے لیے اچھانہیں ہو گا۔مرکزنے آرٹی آئی قانون میں ترمیم کرنے کے لیے لوک سبھا میں جمعہ کو ایک بل پیش کیاجواطلاعات کمشنروں کی تنخواہ، مدت اورروزگارکی شرائط اور حالات طے کرنے کی طاقتیں حکومت کو فراہم کرنے سے متعلق ہے۔حق اطلاعات (ترمیمی) بل پیش کرتے وقت وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ یہ آر ٹی آئی قانون کو زیادہ عملی بنائے گا۔انہوں نے اسے انتظامی مقاصدکے لیے لایاگیاقانون بتایا۔ حالانکہ سماجی کارکن آر ٹی آئی قانون میں ترمیم کے اقدامات کی تنقید کر رہے ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ یہ پینل کی آزادی پر حملہ ہے۔لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے کہاہے کہ مسودہ بل مرکزی انفارمیشن کمیشن کی آزادی کو خطرہ پیدا کرتا ہے۔کانگریس کے ہی ششی تھرور نے کہا کہ یہ بل واقعی آر ٹی آئی کو ختم کرنے والا بل ہے جو اس ادارے کی دواہم طاقتوں کو ختم کرنے والا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ بل آئین اور پارلیمنٹ کو کمتر کرنے والا ہے۔اویسی نے اس پر ایوان میں ووٹ تقسیم کرانے کا مطالبہ کیا۔کانگریس اور ترنمول کانگریس نے اس دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...