مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے بعد پیگاسس پر فیصلہ محفوظ

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 10:52 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پیگاسس جاسوسی معاملہ مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور سپریم کورٹ کے اصرار کے باوجود تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے سے انکار کے بعد عدالت نے پیر کو اپنافیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس این وی رامنا نے ۲؍ سے ۳؍ دن میں فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔  انہوں  نے تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے سے مرکز کے انکار پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہمیں  تفصیلی حلف نامہ درکارہے اوراسی لئے آپ کو وقت دیاگیاتھا اور اب آپ یہ کہہ رہے ہیں۔‘‘ مودی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے عذر پر کورٹ نے کہا کہ ’’ہمیں قومی سلامتی سے متعلق کچھ نہیںجاننا،مسئلہ یہ ہے کہ کچھ شہری  یہ الزام لگارہے ہیں کہ ان کے فون ٹیپ ہوئے ہیں۔‘‘

 اس کے بعد بھی  جب سالیسٹر جنرل  تشار مہتا نے  تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے سے انکار کیا اور مودی حکومت کے موقف   پر اڑے رہے تو  چیف جسٹس نے ناراضگی  سے کہا کہ’’ہمیں تو کچھ کرنا ہی پڑےگا، کیا آپ کو اور کچھ کہناہے؟‘‘ مہتا کی جانب  سے نفی میں جواب پر کورٹ نے کہا کہ ’’مسٹر مہتا بات کو گھمانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔  ہم دیکھتے ہیں کہ کیا حکم جاری کیا جاسکتاہے۔‘‘  اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس این وی رامنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی  پر مشتمل بنچ نے اپنافیصلہ محفوظ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم اسے محفوظ کئے لیتے ہیں، ہم عبوری فیصلہ سنائیں گے۔اس میں ۲؍ سے ۳؍ دن لگ سکتے ہیں۔‘‘  چیف جسٹس نے حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سمجھ رہے تھے کہ حکومت جوابی حلف نامہ داخل کریگی جس کے بعد ہم اگلے قدم  کے بارے میں سوچیں گے مگر اب صرف عبوری فیصلہ سنانے کا معاملہ ہی رہ گیاہے۔‘‘ جوابی حلف نامہ داخل کرنے سے مرکز کے انکار کے باوجود کورٹ  نے اسے ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت ۲؍ سے ۳؍دن میں اپنا عبوری   فیصلہ سنائے گی،اس بیچ اگر حکومت کا ’’ذہن بدل ‘‘ جائے تو سالیسٹر جنرل کورٹ کوبتاسکتے ہیں۔ 

  اس سے قبل سالیسٹرجنرل تشار مہتا نے   اضافی حلف نامہ داخل نہ کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کورٹ کو بتایا کہ ’’ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے۔مگر کچھ ایسے سنگین معاملات ہیں جن کی وجہ سے کچھ چیزیں حلف نامہ کی شکل میں عوامی  سطح پر ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔‘‘ 

 اس کے ساتھ ہی انہوں نے ماہرین کمیٹی کی تشکیل کی حکومت کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ مگر شہریوں کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے حکومت اپنی طرف  سے پیشکش کررہی کہ اس معاملے کو دیکھتے ہیں اور پھر جو رپورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوگی وہ قابل اعتبار ہوگی۔ (ماہرین کی) کمیٹی عدالت کو جوابدہ ہوگی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...