تحریک ختم کرنے پر حتمی فیصلہ سنیوکت کسان مورچہ کرے گا: راکیش ٹکیٹ

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سنیوکت کسان مورچہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی کمیٹی کے حوالہ سے مرکزی حکومت سے کافی غیر مطمئن نظر آ رہا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ اس کمیٹی میں سائنسدانوں اور ماہرین زراعت کے علاوہ اور کون سے کسان یا تنظیمیں شامل ہیں۔ ٹکیت کے تازہ بیان سے تحریک کے خاتمے پر شکوک و شبہات بڑھنے لگے ہیں۔ تاہم، انہوں نے تحریک کو ختم کرنے کے سلسلے میں کہا کہ اس پر حتمی فیصلہ کسان مورچہ ہی کرے گا۔

کسانوں کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کی تجویز پر ٹکیت نے کہا کہ تمام معاملوں کو ایک دن میں واپس نہیں کیا جا سکتا۔ یہ طویل عمل کے ذریعے ہوگا۔ حکومت الفاظ میں ہیر پھیر کر کے تجویز بھیج رہی ہے۔ مقدمہ واپس لینے کی مدت مقرر کی جانی چاہئے۔ تاہم، ٹکیت نے نرم پڑتے ہوئے کہا کہ ہم ایک حل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سنیوکت کسان مورچہ نے وزارت داخلہ کی اس تجویز پر بھی اعتراض ظاہر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کے خلاف درج مقدمات کو احتجاج ختم کرنے کی شرط پر ہی واپس لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کسان لیڈر نے مرکز کی طرف سے معاوضہ، بجلی کے بل اور پرالی جلانے کے معاملے پر دی گئی تجویز پر کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا۔ حکومت نے معاوضے کے حوالے سے پنجاب ماڈل اپنانے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی کے بل پر حکومت کا کہنا ہے کہ اس پر پہلے تمام متعلقین سے بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پرالی جلانے کے خلاف منظور کردہ قانون میں مجرمانہ ذمہ داری سے کسانوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

دراصل، سنیوکت کسان مورچہ کی منگل کے روز منعقدہ میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ایک سال سے جاری کسانوں تحریک جلد ہی ختم ہو سکتی ہے کیونکہ مورچہ کے مطالبات پر حکومت نے ایک مسودہ بھیجا ہے لیکن راکیش ٹکیت کے بیان نے تصویر صاف کر دی ہے۔

مرکز کی طرف سے بھیجی گئی تجویز کے مسودے پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ تحریک کی واپسی پر کسان لیڈڑ کلونت سنگھ سندھو کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بدھ کے روز فیصلہ کیا جائے گا۔ منگل کو ہونے والی میٹنگ میں کافی غور و خوض کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ اب سب کی نظریں بدھ کی دوپہر 2 بجے منعقد ہونے جا رہی سنیوکت کسان مورچہ کی میٹنگ پر لگی ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...