کرناٹک میں لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے: ڈاکٹرسدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2021, 12:02 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پازیٹیو کی شرح 5فیصد ہونے پر لاک ڈاؤن ہٹانے ماہرین کی سفارش

بنگلورو،2؍ جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 5فیصد پر آنے کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کی ماہرین نے رائے دی ہے۔ اس وقت ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا پازیٹیو معاملات 5فیصد سے زیادہ ہیں۔اس لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اپنے کابینہ ساتھیوں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد کریں گے۔

سدھاکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کورونا پازیٹیو معاملات کی شرح5فیصد ہونے تک لاک ڈاؤن مرحلوں میں ہٹایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ لاک ڈاؤن ہٹایا جانا چاہئے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن7جون تک جاری ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ ماہرین کی رائے لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹسٹنگ، کورونا اموات کی تعداد کسی بھی صورت میں چھپانا ممکن نہیں۔روزانہ کورونا معاملات آئی سی ایم آر پورٹل پر اپ لوڈ کئے جارہے ہیں۔ریاست بھر میں کورونا متاثرین کی اطلاع حاصل کرکے پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔دیگر ریاستوں میں کیا کیا جارہا ہے، انہیں اس کا علم نہیں۔اس کے باوجود اپوزیشن لیڈر کورونا تفصیلات چھپانے کا الزام لگا کر وہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں لیکن صحیح اطلاع عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بشمول سابق وزیرآر وی دیش پانڈے نے ہمارے سے کورونا سے متعلق مکمل اطلاع ہم سے طلب کی تھی، ہم نے فراہم کی ہے۔اطلاعات چھپانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بلیک فنگس مریضوں کے لئے 1300 ویلس انجکشن حاصل ہوئے ہیں، یہ ناکافی ہیں۔ اس ماہ جون 4یا 5سے قبل اس مرض کے لئے جتنے انجکشن درکار ہیں، کئے جائیں گے۔ مرکزی وزیر سدانندا گوڈا نے یہ تیقن دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کو کل 3لاکھ ڈوزس کوویکسین موصول ہوئے ہیں۔اس سے 45 برس سے زیادہ عمر والوں کو دوسرا ڈوز دیا جائے گا۔ جون کے پہلے ہفتے میں کوویکسین کا دوسرا ڈوز دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔