حجاب معاملے میں سپریم کورٹ کے دونوں ججوں کی رائے مختلف؛ معاملہ اب بڑی بینچ کے حوالے
نئی دہلی،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دونوں ججوں کے فیصلے مختلف پائی جانے کے بعد اب یہ معاملہ سپریم کورٹ کی بڑی بنچ کو بھیج دیا گیا ہے۔
جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس سدھانشو دھولیا نے کرناٹک میں حجاب پر پابندی پر الگ الگ فیصلہ سنایا ہے۔ جسٹس ہیمنت گپتا نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو خارج کر دیا اور ریاست میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، جبکہ جسٹس دھولیا نے مشاہدہ کیا کہ "حجاب پہننا انتخاب کا معاملہ ہے"