تحریک مراشات شکنی: ارنب گوسوامی فرقہ پرستی کو فروغ دینے میں ملوث، ابو عاصم اعظمی

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 11:07 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں پیش مراعات شکنی نوٹس کی حمایت کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ریپبلک ٹی وی چینل کے سر براہ و ایڈیٹر ارنب گوسوامی پر جم کر تنقید کی اور کہا کہ ارنب گوسوامی ہمارے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرتا ہے اسی چینل پر تبلیغی جماعت کو کورونا جماعت قرار دیا گیا تھا لیکن ہائیکورٹ نے اپنے مشاہدہ اور فیصلہ میں یہ واضح کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کو بلی کا بکرا بنایا گیا تھا جو بھی مہاراشٹر کی توہین کرے گا اسے مہاراشٹر میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ فلم اداکارہ کنگنا رناوت پر بھی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں سے اسلامی وجود کو ختم کر دیا، اسے شرم آنی چاہئے۔ وہ کیا جانتی ہے اسلام کے تعلق سے! اسے اسلام سے متعلق اس قسم کی باتیں کر نے کا کوئی حق نہیں ہے۔ فلم انڈسٹری سے اسلام کا کیا تعلق ہے!

ابو عاصم نے کہا کہ اگر وہ یہ کہتی کہ میں نے خان برداران کا دبدبہ ختم کیا ہے تو وہ الگ ہے مگر انہوں نے کہا کہ جو اس ممبئی شہر میں روزی روٹی کماتے ہیں اور اب وہی لوگ سرکار اور مہاراشٹر کے خلاف توہین آمیز بیان دے رہے ہیں ایسے لوگوں کو ریاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کنگنا رناوت اور ارنب گوسوامی کے خلاف ایوان اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ارنب کی جگہ جیل میں ہے کیونکہ وہ فرقہ پرستی کو فروغ دے رہا ہے جس تبلیغی جماعت کو اس نے کورونا جماعت قرار دیا اسی تبلیغی جماعت کو بے قصور قرار دیا گیا ہے عدالت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسے بلی کا بکرا بنایا گیا تھا، اس لئے ایسے چینلوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے جو جھوٹ پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی کی بدزبانی اور وزیر اعلی کے خلاف توہین آمیز کلمات کو ہم قطعی برداشت نہیں کریں گے اس لئے اس پر کارروائی کی جائے۔ اپوزیشن نے اس معاملہ میں ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع کر تے ہوئے شور شرابہ بھی کیا لیکن مراعات شکنی نوٹس کو کمیٹی کے روبرو کارروائی کے لئے بھیجے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...