پہلے کانگریس اقتدار پر آجائے پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بحث ہو: ملیکارجن کھرگے

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2022, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24؍جولائی(ایس او  نیوز)راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈرملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے کامیاب ہونے سے پہلے ہی یہ دعویداری غلط ہے کہ وزیر اعلیٰ کس کو بننا چاہئے۔

میسورو میں اخبار ی نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ کس کو بننا چاہئے، اس بارے میں فیصلہ اس وقت ہو نا چاہئے جب ریاست میں پارٹی اقتدار پر آجائے، جس کے لئے تمام کو مل کر ابھی سے محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے ہی یہ بحث مناسب نہیں کہ وزیر اعلیٰ کون بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ بنگلورو میں یا کلبرگی میں نہیں ہو گا کہ وزیر اعلیٰ کس کو بننا چاہئے بلکہ اعلیٰ کمان کی طرف سے اس کا فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ انتخابات کا سامنا اجتماعی قیادت میں کیا گیا ہے، اس بار بھی وہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام کا مقصد یہی ہو نا چاہئے کہ انتخابات میں پارٹی کو زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب کر کے اقتدار پر لایا جائے۔ ریاست کی سیاست میں لوٹنے کے بارے میں ایک سوال پر کھرگے نے کہا کہ اگر تمام لوگ موقع فراہم کریں گے تو وہ آنے تیار ہیں۔ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے ایڈی یورپاکے اعلان پر انہوں نے کہا کہ وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہیں گے۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو طلب کئے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے کیا ایک کروڑ روپے کے لئے کوئی دھاندلی کرسکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے حوصلوں کو پست کرنے کے لئے سونیا او ر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن کانگریسیوں کے حوصلہ ٹوٹنے والے نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔

بی جے پی کی ٹکٹ دلانے کے نام پر185کروڑ کا لین دین؛چیترا کے ساتھ آر ایس ایس کے 9 کارکن ملوث؛ کانگریس

دھوکہ دہی معاملہ میں حراست میں لی گئی چئیترا کندا پور نے کل 17 سے زائد لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے 23 لوگوں کو ٹکٹ دلانے کا جھانسہ دیتے ہوئے ان سے پیسے لیے۔ ٹکٹنگ کے اس کاروبار میں 40 لوگ ملوث ہیں۔ پارٹی ٹکٹ دلانے کے جھانسہ کے ذریعہ 185 کروڑ روپے لین دین کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ دلانے کے ...