سی اے اے-این آرسی پر اویسی نے امت شاہ کودیا بحث کا چیلنج،  کہا داڑھی والے سے بحث کرنے پر ٹی آرپی بھی آئے گی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd January 2020, 8:19 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،22جنوری(آئی این ایس انڈیا) سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو لے کر حیدرآباد سے ایم پی اوراے آئی ایم چیف اسد الدین اویسی ابتدا سے ہی جم کر مخالفت کر رہے ہیں۔ وہیں، اب انہوں نے سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کو لے کر وزیر داخلہ امت شاہ کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اُن کے ساتھ  بحث پر آکر دکھائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن رہنماؤں راہل گاندھی، ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کو شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) پر بحث کرنے کا  چیلنج کیاتھا، جس کے بعد اسد الدین اویسی نے اُنہیں للکارتے ہوئے  کہاکہ  بحث کرنا ہو تو مجھ سے کریں۔

کریم نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ سی اے اے، قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور قومی شہری رجسٹر (این آرسی) پر بحث کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کو میرے ساتھ بحث کرنی چاہئے،میں یہاں ہوں،ان کے ساتھ بحث کیوں؟ بحث داڑھی والے آدمی کے ساتھ ہونا چاہئے، جس سے ٹی آرپی بھی اچھی آئے گی،میں سی اے اے، این آرپی اور این آرسی پر آپ کے ساتھ بحث کر سکتا ہوں۔

بتا دیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو لکھنؤ میں ایک بی جے پی پارٹی کے پروگرام میں شرکت کی تھی ۔جہاں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سی اے اے کے بارے میں افواہ پھیلا رہا ہے،میں آپ کے لئے لکھنؤ میں سی اے اے کو واضح کرنے آیا ہوں،ہماری حکومت بمشکل 8 ماہ پرانی ہے، لیکن ہم سی اے اے کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے پھیلائے جا رہے جھوٹ کو دور کرنے کے لئے اس مہم کو چلا رہے ہیں،میں راہل گاندھی، ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کو چیلنج دیتا ہوں کہ سی اے اے پر میرے ساتھ بحث میں شامل ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس نے الیکٹورل بونڈ اسکیم کو ’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘ کا نام دیا

الیکٹورل بونڈ معاملے میں حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کانگریس نے اسے پوری اسکیم کو ’’پردھان منتری ہفتہ وصولی یوجنا‘‘ کا نام دیا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور میڈیا شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ ۲۱؍ ایسی کمپنیاں  جن کو سی بی آئی، ای ڈی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوں لوک سبھا انتخابات: ٹی ایم سی کا مطالبہ

  ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مطالبہ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جمہوری اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ ڈیرک اوبرائن نے منگل کو ایک سوشل ...

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی مہلت ابھی باقی ہے

چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پارلیمانی الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل افراد کو اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کروانے کے لئے ابھی مہلت باقی ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ 

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

بہار میں کابینہ توسیع کے بعد بی جے پی کے 12 اراکین اسمبلی ناراض!

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پالا بدلنے کے بعد سے بہار میں سیاسی ناراضگی اور غول بندی کا ایک سلسلہ سا شروع ہو گیا ہے۔ وزارت حاصل کرنے کے لیے کبھی جے ڈی یو کے ارکان اسبلی لابنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کبھی بی جے پی کے لوگ محاذ آرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس درمیان اب خبر یہ ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔