تمام اقسام کے ہارٹ اٹیک کو فطری موت نہ سمجھیں،احتیاطی طور پر لاش کا ٹسٹ کروانے میں غفلت نہ برتیں

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2020, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی (ایس او نیوز) کورونا جان لیوا وائرس ہے یہ ہم سب جانتے ہیں لیکن اس سے بچنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیارکرنا چاہئے اس میں مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ غفلت برت رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس سب سے پہلے حلق میں داخل ہوتا ہے۔ جب تک یہ وائرس حلق میں رہے گا دیسی علاج کے ذریعہ اس وائرس کو حلق کے حصہ ہی میں ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس میں دیسی کاڑھا بہت کار آمد ثابت ہورہا ہے۔ اگر یہ وائرس حلق میں ختم نہیں ہوا تو دو دن بعد سیدھے پھیپھڑوں میں داخل ہوجائے گا تب بھی شرطیہ علاج سے وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اس مرض کا علاج نا ممکن نہیں۔ عام طور پر دیکھاگیا ہے کہ اکثر لوگ ایسی حالت میں بھی نہ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں اورنہ اسپتال میں بھرتی ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھپڑوں کے ذریعہ آکسیجن پورے جسم میں پمپ ہوتی ہے۔ اگر یہ نظام بگڑ گیا تو آکسیجن انسانی جسم کے اہم حصہ دل کو پمپ نہیں ہوتا۔ نتیجہ ہارٹ اٹیک سے مریض فوت ہوسکتا ہے۔ اس طرح سے موت کو ہارٹ اٹیک کا نام دے کر دوست احباب، رشتہ دار عام موت سمجھ کر اکٹھا ہوجاتے ہیں اور عام طریقے سے غسل دے کر تدفین کررہے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم ہوتا کہ انجانے میں کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ ایسے ہارٹ اٹیک کے اموات میں شرکت کرنے والوں کو احتیاط برتنا چاہئے۔ ایسے اموات میں شرکت کرنے والا بالخصوص خواتین سماجی فاصلہ پر عمل نہیں کرتے، بعد میں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ تمام انفیکٹ ہوئے ہیں تب پچھتانے سے کیا فائدہ؟

ٹسٹ کروانا ضروری: اگر کسی مریض کو سانس لینے میں تکلیف ہے۔ پھیپھڑے متاثرہونے کے بعد ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوگئی ہے تو بالکل کورونا مریض ہی کی طرح اس سے دوری اختیارکرنی چاہئے اور بی بی ایم پی کو اطلاع دے کر تدفین سے قبل کورونا ٹسٹ ضرورکروانا چاہئے۔ اگر اس لاش کا ٹسٹ پازیٹیو نکلا تو کورونا سے متاثر لاش کی جس طرح آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں بالکل اسی طرح ادا کرنا چاہئے۔ اکثر یہ دیکھا جارہا ہے کہ اکثر مسلمان بزرگ جب ہارٹ اٹیک سے انتقال کرجاتے ہیں تو محبت اور جذبات میں لاش ٹسٹ نہیں کرواتے اس طرح خود بھی متاثر ہورہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو بھی متاثر کررہے ہیں ایسی حماقت کرنے والوں کو اپنے اہل خانہ اور اپنے معصوم بچوں پر ترس کھانا چاہئے۔ میت کا ٹسٹ کروانا آسان ہے۔ اس میں زیادہ اخراجات بھی نہیں لگیں گے۔ بی بی ایم پی کو اطلاع دینے سے عملہ خود جائے وقوع پہنچ کر ٹسٹ کرکے رپورٹ دے گا۔

بشکریہ : روز نامہ سا لار (خصوصی رپورٹ)

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...