زرعی بل کی حمایت کسانوں کے ’ڈیتھ وارنٹ‘ پر دستخط کے مترادف، کانگریس کا راجیہ سبھا میں بیان

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 9:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت نے اتور کے روز راجیہ سبھا میں کسانوں اور زراعت سے متعلق دو بل پیش کر دئے۔ ایوان بالا میں بحث کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ باجوہ نے بل کو کسانوں کی روح پر حملہ قرار دیا۔ باجوہ نے کہا، "اس بل کی حمایت کا مطلب کسانوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہوگا۔ یہ وجہ ہے کہ ان کی پارٹی ان بلوں کی مخالفت کر رہی ہے۔"

پرتاپ سنگھ باجوہ نے کہا، "کانگریس پارٹی اس بل کو مسترد کرتی ہے۔ ہم کسانوں کے اس ڈیتھ وارنٹ پر دستخط نہیں کریں گے۔" انہوں نے مزید کہا ، "آپ جیسا دعویٰ کر رہے ہیں کہ کسان اس کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، تو پھر آپ کیوں انہیں زبردستی فائدہ دینے پر آمادہ ہیں؟‘‘

باجوہ نے کہا کہ تمام کسان، خاص طور پر پنجاب اور ہریانہ کے کسان سمجھتے ہیں کہ یہ بل ان کی روح پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا، "کسان اب ناخواندہ نہیں رہے۔ وہ سمجھ رہے ہیں کہ اس کے ذریعے آپ ان سے منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر یہ بل ایک بار منظور ہوا تو سرمایہ دار ان کے کھیتوں پر قبضہ کرلیں گے۔" انہوں نے کہا کہ اس کی شروعات اسی طرح ہوگی جیسے ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان میں کاروبار شروع کیا تھا۔‘‘

قبل ازیں، وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے راجیہ سبھا میں زرعی پیداوار کاروبار اور تجارت (فروغ اور سہولت) بل 2020 اور زرعی (خود مختاری اور تحفظ) قیمت کی یقین دہانی اور زرعی خدمات قرار بل 2020 پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بل تاریخی ہیں جنہیں لوک سبھا پاس کر چکی ہے۔

تومر نے کہاکہ کسان اب اپنی مرضی سے فصلوں کی فروخت کہیں بھی کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ہی زیادہ قیمت ملنے والی فصلوں کی کھیتی کی توسیع کیا جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اب فصلوں کی بوائی کے وقت ہی اس کی مناسب قیمت کی یقین دہانی مل سکے گی۔پہلے کسان من چاہی جگہ اور قیمت پر اپنی فصل نہیں بیچ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کمیٹی (زرعی منڈی) سے کسانوں کو انصاف نہیں ملتا تھا اور اس میں کوئی شفافیت نہیں تھی۔ ان بلوں کے ذریعے کسانوں کے لئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کاشتکاروں کو فصلوں کی فروخت کے تین دن کے اندر فصلوں کی قیمت کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

مسٹر تومر نے کہا کہ کم سے کم سپورٹ پرائس سسٹم جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ حکومت کے دوران بھی زرعی اصلاحات کے حوالے سے بھی ایسی ہی رائے کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان بلوں کی منظوری سے کسانوں کی زندگیوں میں غیر معمولی تبدیلی آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...