پاکستان کے گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان خطرناک تصادم؛ لاہور جانے والی ملت ایکسپریس، کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس سے ٹکراگئی؛ 62 جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2021, 2:06 PM | عالمی خبریں |

لاہور 8 جون (ایس او نیوز/ایجنسی)  پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے  درمیان ہوئے تصادم  میں منگل تک ملنے والی  اطلاع کے مطابق 62  افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  سو سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں ۔

ہولناک حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا  جب  لاہور کی طرف جانے والی ملت ایکسپریس کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر سے پہلے  ملت ایکسپریس کی 10 سے زائد بوگیاں پٹری  سے اتر گئیں تھی، جس کے بعد مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں مجموعی طور پر ٹرینوں کی 13 سے زائد بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں ملت ایکسپریس کی 9 اور سرسید ایکسپریس کی 4 بوگیاں شامل ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق  جائے حادثہ پرریسکیو آپریشن جاری ہے اس دوران بوگیوں کو کاٹ کر اس میں سے مزید4 لاشیں نکالے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد  مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر   62 کو پہنچ گئی ہے۔

ڈی سی گھوٹکی کے مطابق بیشتر زخمی مسافر رحیم یارخان کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے جبکہ متاثرہ بوگیوں کو جائے وقوع سے ہٹادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا  تھا  کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔

زخمی مسافر کے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر 10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

واضح رہے کہ ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کو حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب   3 بج کر 48 منٹ پر  پیش آیا تھا 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...