بھیونڈی حادثہ: مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر20، بچاو کام جاری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd September 2020, 11:01 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں تھانے ضلع کے بھیونڈی میں پیر کی صبح سویرے ایک کثیر منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے کے حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) اور ٹھانے، ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کی بچاو مہم جاری ہے۔

مرنے والوں میں آٹھ بچے دو سے چودہ برس کے درمیان کے ہیں۔ بھیونڈی نظام پور سٹی میونسپل کارپوریشن (بی این سی ایم سی) کے حکام کے مطابق ملبہ میں تقریباً بیس سے پچیس لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

بی این سی ایم سی کے رابطہ عامہ کے افسر ملند پالسولے نے کہا کہ ’مقامی لوگوں کے مطابق ملبہ کے اندر کم از کم 20-25 لوگ ابھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے نوٹس میں یہ بھی آیا کہ بجلی کرگھا چلانے والے کچھ مزدور گراونڈ فلور پر سوئے ہوئے تھے۔

بھیونڈی کی34سالہ پرانی جلانی عمارت پیر کی صبح سویرے تین بجکر 30منٹ پر بیٹھ گئی۔ اس میں کل ملاکر40فلیٹ تھے اور تقریباً 150 لوگ رہتے تھے۔ حادثہ کے وقت  62 لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...