چین: کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1100 کے پار، 44 ہزار سے زیادہ افراد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2020, 8:59 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) چین میں کورونا وائرس سے 97 مزید افراد کی موت ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1113 ہو گئی ہے جبکہ 44653 افراد میں یہ انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق منگل آدھی رات تک کورونا وائرس کے 3342 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور صرف ایک دن میں 97 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

صوبہ ہوبئی میں 94، ہینان، ہونان اور چونگ کنگ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ کمیشن کے مطابق 11 فروری کی آدھی رات تک اسے 31 صوبوں سے اطلاع موصول ہوئی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 44653 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جس سے 8204 افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

اب تک 1113 افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریباً 4740 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ہانگ کانگ میں 49 متعدی کے نئے معاملے درج کیے گئے۔ یہاں ایک شخص کی اس سے موت ہوئی ہے۔ مکاؤ میں 10 اور تائیوان میں 18 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔

مکاؤ اور تائیوان میں ایک ایک مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو مدِ نظر نظر رکھتے ہوئے امریکہ، جاپان اور سنگاپور کے علاوہ کئی دیگر ممالک کی سرکاروں نے حال میں چین کا سفر کرنے والے لوگوں کے اپنے ملک میں داخلے پر روک لگا دی ہے۔

واضح رہے دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدنوم نے اتوار کو ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم چین میں اس متعدی وائرس کے پھیلنے کی جانچ کرے گی۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان بھی کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...