کرونا سے پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2020, 8:01 PM | عالمی خبریں |

روم،26؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) پوری دنیا کو اپنے چنگل میں لیتا جارہا ہے اور اب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 29 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پوری دنیامیں اب تک سات لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اورمرکزی وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کی شام جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے بتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 24942 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہں اور ابھی تک اس وائرس سے 779 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 5210 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوچکےہیں۔

یورپ میں سب سے سنگین طور سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26 ہزارسے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی اور متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسپین کووڈ کے متاثرین میں سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 223759 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 22902 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا نوے ہزار مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکزچین میں اب تک 82816 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4632 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ اس درمیان کرونا وائرس سے متاثرین اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 159460 لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہیں جن میں سے 22245 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ جرمنی میں کرونا وائرس سے 153584 لوگ متاثر ہیں اور 5577 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں جہاں 143464 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 19506 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے اورصرف 712 مریضوں کو ہی علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔

کرونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 89328 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5650 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ روس میں اب تک کرونا سے متاثروں کے 74588 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ 681 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ بلجیئم میں 6917، نیدرلینڈ میں 4409، برازیل میں 3670، ترکی میں 2600، کناڈا میں 2302، سوئیڈن میں 2192، سوئٹزرلینڈ میں 1578، میکسیکو میں 1221 ، آئرلینڈ میں 829، پرتگال میں 880، انڈونیشیا میں 720، ایکواڈور میں 576، رومانیہ میں 575، آسٹریا میں 536، پولینڈ میں 499، فلپائن میں 494، ڈنمارک میں 418 اور جنوبی کوریا میں 240 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 12723 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس کی وجہ سے 269 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...