کورونا وائرس:اموات 2118،متاثرین کی تعداد 74576

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2020, 11:29 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ،21/فروری(ایس او نیوز/یواین آئی)چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2118 ہو گئی ہے۔ چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

زشتہ24گھنٹوں کے دوران تقریباً 349لوگوں میں یہ وائرس پایا گیاہے۔چین میں اب تک کل 74576اس کی زد میں آچکے ہیں۔اس وبا سے شفایاب 10337افرد کو چھٹی دی جاچکی ہے۔چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس سے ایران میں بھی 2لوگ فوت ہوچکے ہیں جبکہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد کی موت ہوچکی ہے، دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھیراپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازمہ تھیراپی کو بہت درست قرار دیا ہے۔عالمی ادارہئ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف طریق علاج کے سلسلہ میں پلازمہ تھیراپی ایک اہم دریافت ہے۔

شنگھائی پبلک ہیلتھ کلینک کے مطابق پلازمہ تھیراپی کو جانچنے کے لیے اسپیشل کلینک بنائے گئے ہیں، جبکہ تھیراپی کے لیے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کو منتخب کیا جا رہا ہے جو طریق کار کے لئے خون دینے پر رضا مند ہیں، پلازمہ تھیراپی کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...