جاپان: سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 37ہو گئی‘ 140 سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2019, 6:20 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،14؍اکتوبر (ایس او نیوز؍اے پی پی) جاپان میں کئی دہائیوں کے بدترین سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم بھی 37 ہو گئی ہے جب کہ ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس طاقت ور سمندری طوفان کی وجہ سے جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ سمندری طوفان ہفتے کی شام جاپانی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کے نتیجے میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے 14 دریاؤں میں طغیانی آئی ہے۔ اس سمندری طوفان کی وجہ سے جاپان کے شمال مشرق میں کانٹو اور کوشن کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔جاپان میں سمندری طوفان ہاگیبس سے تباہی، تیزہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔ پانچ لاکھ افراد تک بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ درجنوں ڈیم بھر جانے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ دریا پر بنا ریلوے پْل ٹوٹ گیا۔آٹھ سال کے تاریخی طوفان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران939 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 70 لاکھ افراد کو اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات میں منتقل ہونے کا کہا گیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...