بنٹوال:سوشیل میڈیا پرمودی اور شاہ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام۔ بیرونی ملک میں ملازم ایک شخص

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th January 2020, 9:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال7/جنوری (ایس او نیوز)سی اے اے اور این آر سی کے پس منظر میں سوشیل میڈیا پرموافقت اور مخالفت میں جو پیغام رسانی کی جارہی ہے اس نے اب پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کاروپ دھار لیا ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے سوشیل میڈیا پر منافرت اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں منگلورو پولیس نے کئی افراد کے خلاف کارروائی کی ہے اور دو تین لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اب تازہ کارروائی بنٹوال پولیس سرکل انسپکٹر ٹی ڈی ناگ راج اور سب انسپکٹر ونود نے کی ہے۔اور بیرونی ملک میں ملازم پیرووائی کے رہنے والے انور نامی ایک شخص کو اس وقت گرفتار کرلیا ہے جبکہ وہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

انورپر الزام ہے کہ اس نے وہاٹس ایپ پر سی اے اے کے خلاف اشتعال انگیز پیغام پوسٹ کیا تھااور مسلمانوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں وزیر اعظم نریندرا مودی اور امت شاہ کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کا یہ پیغام سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیاتھا۔اور پولیس انور کو دھردبوچنے کا موقع تلا ش کررہی تھی۔ اس دوران ایک ہفتے پہلے جیسے ہی انور چھٹی پر اپنے گھر پہنچا تو یتیش نامی ایک شخص نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی کہ انور کے علاوہ اسی گاؤں کے ایک اور شخص نیاز نے مذہبی نفرت پھیلانے والے پیغامات عام کیے تھے۔ اس کے علاوہ وامنجورمیں رہنے والے اور بیرونی ملک میں مقیم وامنجور کے آر ایس ایس کارکنان کو بھی وہاٹس ایپ پیغامات کے ذریعے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر اکسایا تھا۔

یتیش نے الزام لگایا ہے کہ انور نے اپنے پیغامات میں مودی اور امت شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔ یتش کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وٹل پولیس اسٹیشن میں نیاز کے خلاف بھی شکایت درج کرلی گئی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...