گوکرن میں بنگلورو کے تین سیاح سمندر میں ڈوب کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2021, 6:16 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:21؍جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مشہورسیاحتی مقام گوکرن میں بنگلور کے تین  سیاح سمندر میں غرق ہوکر ہلاک ہوگئے، حادثہ جمعرات دوپہر کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلورو کے ہیبوگوڑی سے  16لوگ بدھ کے روز گوکرن کی سیاحت کے لئے آئے  تھے۔ آج جمعرات صبح مندر میں پوجا کے بعد گوکرن کے مین بیچ پر تفریح کے لئے گئے۔ سبھی مسافر بیک وقت سمندر میں کھیل رہے تھے اسی دوران  پانچ مسافر موجوں کی چپیٹ میں آکر سمندر میں غرق ہونے لگے۔موقع پر موجود مقامی لوگوں نے پانچوں لوگوں کو کھینچ کر ساحل پر بچا لائے مگر ان میں سے  تین لوگ دم توڑ چکے تھے۔مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

مہلوکین کی شناخت سُما سدراجو (21)، تپیش نایک(20) اور روی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ تینوں بنگلورو کے ایک گارمنٹس میں کام کرتے تھے۔ گوکرن پولس تھانےمیں معاملےکو لےکر کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔