مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی رحلت ملی اور قومی سانحہ ہے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار تعزیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th November 2020, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:۵۲/نومبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر، ملک کے ممتاز عالم دین و ماہر تعلیم اور عمدہ ترجمان مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب طویل علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال فرما گئے، ان کی رحلت سے ملک ایک بڑی قابل قدر شخصیت،دانشور،اور ممتاز رہنما سے محروم ہوگیا، وہ شریف النفس، باکردار، اور علم و عمل کی جامع شخصیت تھے، ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کا جذبہ انہیں ہردم سر گرم عمل رکھتا تھا، انہوں نے بھرپور زندگی گذاری، اور ملک و ملت کی بڑی خدمت انجام دی، مذکورہ بالا خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں فرمایا۔

انہوں نے مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی رحلت پر اپنے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا کلب صادق صاحب جیسی شخصیات روز روز نہیں پیدا ہوتی ہیں، ان کی ذات میں ایک انجمن آبادتھی، وہ ممتاز عالم دین، اپنے رنگ وآھنگ کے منفرد خطیب، شیعہ سنّی اتحاد کے علمبردار،ماہر تعلیم اور دسیوں اداروں اور تعلیمی مراکز کے بانی تھے، ان کی تعلیمی، اصلاحی، سماجی اور ملی و ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور جب کبھی اور جہاں کہیں ملت اسلامیہ ہندیہ کے محسنوں کی فہرست مرتب ہوگی، اس میں ان کا نام ضرور آئے گا، ان کی رحلت آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے لئے بڑا خسارہ ہے، وہ بورڈ کے نائب صدر تھے، بورڈ کے کاموں اور اس کی تحریکات میں ان کی سر گرم شرکت کوکبھی بھلایا نہ جاسکے گا، ان کا وجود آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے لئے بیش قیمت سرمایہ تھا۔

امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے مولانا کلب صادق صاحب کے اوصاف و کمالات پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی فرمایا کہ وہ صاحب بصیرت انسان تھے، دور اندیشی اور فکر مندی ان کا خاص وصف تھی، ہر دم متحرک رہنا ان کا مزاج تھا، تعلیمی ادارے قائم کرناان کا ذوق تھا، وقت کی پابندی ان کی عادت ثانیہ تھی، وہ بہت بڑے ہونے کے باوجود چھوٹا بن کر جینے کا ہنر جانتے تھے، ایسے قابل قدر اور صاحب کردار ملی رہنما کی وفات پر آنکھیں اشکبار ہیں، ہم ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطافر مائے آمین یا رب العالمین۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...