بنگال بی جے پی صدردلیپ گھوش کا شرمناک بیان، کہا ”ٹرینوں میں مزدوروں کی موت معمولی واقعہ“

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2020, 12:16 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،30؍مئی(ایس او نیوز؍یو این آئی) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے شرمک اسپیشل ٹرین میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہونے والی اموات کو 'معمولی اور چھوٹا' واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے انڈین ریلوے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس چھوٹے سے واقعے کو حد سے زیادہ حساس بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔

دلیپ گھوش کے اس بیان کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت الفاظ میں تنقید کیا ہے۔شدید گرمی، بھوک اور پانی کی قلت کے درمیان لاکھوں تارکین وطن مزدور اور ان کے اہل خانہ لاک ڈاؤن کے بیچ گھر واپس پہنچ رہے ہیں۔ پیر کے روز سے ہی 'شرمک اسپیشل' ٹرینوں میں ایک بچہ سمیت نو مسافروں کی موت ہوگئی تھی، اس لیے اپوزیشن پارٹیاں ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ریلوے ان غریب مزدوروں کا خیال نہیں رکھ رہی ہے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ ریلوے بڑے پیمانے پر شرمک اسپیشل ٹرین کے ذریعہ غیر مقیم مزدوروں کو ان کے گھر پہنچارہی ہے۔اس درمیان کچھ افسوس ناک واقعات ہوئے ہیں۔لیکن اس کیلئے ریلوے کو مورد الزام نہیں ٹھہرا یاجاسکتاہے۔ ریلوے غیر مقیم ورکروں کو ان کے گھر پہنچانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔اس درمیان کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور یہ چھوٹا اور معمولی واقعہ ہے۔ ریلوے نے ہمیشہ مسافروں کی خدمت کی ہے۔اس درمیان کچھ چھوٹے چھوٹے واقعات رونما ہوئے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ریلوے کو بند کردیں گے۔

دلیپ گھوش کے اس بیان پر مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور سی پی ایم نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ بی جے پی لیڈران مزدوروں کے معاملے میں شروع سے ہی غیر حساسیت کامظاہرہ کر رہے ہیں۔حکومت لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کو صحیح طرح سے ڈیل نہیں کررہی ہے۔بی جے پی لیڈران اس طرح کے جملے بول رہے ہیں جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔

پی آئی کے پولٹ بیورو کے ممبر محمد سلیم نے بنگال بی جے پی صدر کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "گھوش جیسے لیڈران پارٹی میں میک مین کاکردار ادا کرتے ہیں۔انہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا ہے۔"سابق ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے مزید کہا کہ "تارکین وطن مزدور کے مسئلے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مودی حکومت انسانی جانوں کو بچانے میں ناکام ہے۔ بی جے پی لیڈران اس پر شرم کرنے کے بجائے جھوٹ بول رہے ہیں اور گمراہ کررہے ہیں۔"

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...